اسلامی جمہوریہ ایران کسی کو بھی اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا:ایرانی صدر
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے شاندار فوجی پریڈ منعقد ہوئی ۔ جس میں صدر حسن روحانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کے طاقت کے سامنے تسلیم ہونے والے نہیں ہیں بلکہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کسی کو بھی اپنی حدود میں تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے شاندار فوجی پریڈ منعقد ہوئی ۔ جس میں صدر حسن روحانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کے طاقت کے سامنے تسلیم ہونے والے نہیں ہیں بلکہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کسی کو بھی اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا آج ایران پر معدوم صدام کی یلغار کو 39 سال بیت گئے ہیں ہمیں انقلاب اسلامی کے پہلے عشرے کا ایک بار پھر مطالعہ کرنا چاہیے۔
حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے انقلاب اسلامی کی بدولت استقلال اور آزادی حاصل کرلیا ، لیکن دشمن نے انھیں ہم سے سلب کرنے کے لئے گھناؤنی سازشوں اور کوششوں کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں ہم پر آٹھ سال تک جنگ مسلط کی گئی ۔ ایرانی قوم، ایران کی مسلح افواج نے بڑھ کر دشمن کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کامقابلہ کیا اور آج خطے میں ایران کی مسلح افواج امن و صلح اورپائدارسلامتی کا مظہر ہیں۔
صدر حسن روحانی نے ہمسایہ ممالک کو امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو امریکہ کے تخریبی اور ظالمانہ اقدامات سے آگاہ رہنا چاہیے انھوں نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک کی طرف دوستی اور محبت کا ہاتھ بڑھانے کے لئے آمادہ ہیں اور حتی ان کی ماضی کی خطائیں اور غلطیاں بھی معاف کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا ہمارے دشمن کا ہدف ایک ہی ہے دشمن نے اسلامی انقلاب کو ختم کرنے کے لئے آٹھ سال تک اسلامی جمہوریہ ایران سے جنگ کی جس میں اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو شکست کا سامنا ہوا آج بھی دشمن ایک نئے حربے کے ساتھ اسی ہدف کے تعاقب میں ہے لیکن اسلامی انقلاب پر اس طرح کی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑھتا۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ جس ملک میں بھی امریکی فوج پہنچی ہے وہاں دھشتگردی اور بد امنی کو فروغ ملا ہے آج افغانستان عراق ار دوسرے ممالک کا حال دیکھ لیں کہ کس طرح امریکی فوج وہاں پر دھشتگردوں کی مدد کر رہی ہے لیکن جہاں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے قدم نے رکھا ہے وہاں صلح اور امن کو پائدار کیا ہے اگر اسلامی جمہوریہ ایرن کی فوج فلسطین، شام اور عراق کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے تو اس نے وہاں امن اور صلح بر قرار کیا ہے۔
حسن روحانی نے امام خمینی (رح) کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ یہ امام خمینی(رح) کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہیکہ آج تک اسلامی انقلاب کے دشمن شرمندہ ہیں انہوں کہا کہ اگر امام خمینی(رح) نہ ہوتے تو ممکن تھا کہ دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہو جاتا۔