سید حسن نصراللہ اور قاسم سلیمانی سے اسرائیلی کمانڈر خوفزدہ
اسرائیل کے ایک فوجی کمانڈر نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ سید حسن نصراللہ اسرائیل کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں اس نے کہا حز ب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اسرائیلوں کے گروپ بارے میں بھی جانتے ہیں حسن نصراللہ اسرائیلی کی شہ رگ سے زیادہ اس کے قریب ہیں جبکہ حسن نصراللہ کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر سردور قاسم سلیمانی کو بھی اسرائیل کے بارے میں بہت معلومات ہیں لیکن سید نصراللہ اسرائیل کو دوسروں سے بہتر جانتے ہیں اسی وجہ سے اسرائیل کو سب سے زیادہ حزب اللہ سے خطرہ ہے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونیزم کی انٹلی جنس کے ایک سربراہ نے حالیہ دنوں میں لبنان کی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج سپاہ پاسداران کے اعلی کمانڈر سردار قاسم سلیمانی اس صہیونیزم کو اچھے طریقے سے جانتے ہیں لیکن حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اُن سے بھی زیادہ صہیونیزم کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں یہاں تک کہ اسلامی تحریک کے سربراہ اسرائیلوں کے بلڈ گروپ بھی جانتے ہیں۔
داو شالون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران اسرائیل کی ثقافت کو پہچاننے کی کوشش میں ہے اور اگر جغرافی اعتبار سے انھیں اس کام میں کوئی مشکل پیش آے گی تو وہ سید حسن نصر اللہ کی مدد سے اپنے ہدف تک پہنچ سکتے ہیں۔
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے اعلی افسر نے کہا نصراللہ اور قاسم سلیمانی دو ایسے اچھے دوست ہیں جو بہت سارے مسائل پر مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں لیکن سید حسن نصراللہ اسرائیلی ثقافت کو قاسم سلیمانی سے بہتر جانتے ہیں سید حسن نصر اللہ دوسروں کے مقابلے میں اسرائیل کے اندرونی معاملات کے بارے میں بہتر آشنائی رکھتے ہیں اس نے کہا کہ اس وقت ایران حزب اللہ کے ذریعے اسرائیل کے متعلق خفیہ معلومات لے رہا ہے۔
اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے ایک اعلی کمانڈر نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ سید حسن نصراللہ اسرائیل کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں اس نے کہا حز ب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اسرائیلوں کے بلڈ گروپ بارے میں بھی جانتے ہیں حسن نصراللہ اسرائیلی کی شہ رگ سے زیادہ اس کے قریب ہیں جبکہ حسن نصراللہ کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر سردار قاسم سلیمانی کو بھی اسرائیل کے بارے میں بہت معلومات ہیں لیکن سید نصراللہ اسرائیل کو دوسروں سے بہتر جانتے ہیں اسی وجہ سے اسرائیل کو سب سے زیادہ حزب اللہ سے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے شام میں حزب اللہ کی ایک عمارت کو اپنا نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں حزب اللہ کے سربراہ نے سید حسن نصر اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس کا جواب دیں گے لیکن جواب کا وقت ہم خود معین کریں گے جس کے بعد اسرائیل حزب اللہ سے خوفزدہ تھا جبکہ حزب اللہ نے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔