افواج کا حوصلہ پست اور شاہ کی دودلی
ان دنوں جو بات قابل ذکر ہے وہ افواج کے درمیان رخنہ اور شگاف ہے اور مختلف شہروں کی فوجی کمانڈروں کے درمیان دودلی اور اختلاف ہے۔ بعض شہروں میں احتجاج کرنے والوں کے لیڈروں نے احتجاج میں سکون اور چین برقرار کرنے کے لئے فوجیوں سے موافقت کی ہے۔ اعتراضات فوجی مداخلت اور مڈبھیڑ کے بغیر تمام ہونا چاہیئے۔ لندن اخبار نے 5/ نومبر کو لکھا کہ شاہ نے اپنا کنٹرول کھودیا ہے اور سخت ذہنی دباؤ میں ہے۔
اس صورتحال کے مقابلہ میں پیرس، نوفل لوشاتو اور رفتار امام میں حالات تھے کہ مصمم اور قاطع تھے اور ایک نعرہ کی شکل میں پیش کئے گئے اور ایک ہی جلوہ قوم کی خواہش کے عنوان سے ذکر ہوا اور وہ شاہ کاحکومت چھوڑنا اور ایران میں سلطنتی نظام کا خاتمہ تھا۔