لاریجانی

علاقے میں بد امنی کی اصلی وجہ امریکا ہے: علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا امریکا دنیا کے سامنے امن کے نعرے لگاتا ہے لیکن عملی طور پر خود ہی دہشتگردی پھلا رہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ کس طرح امریکا نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ میں خلاف ورزی کی ہے جب کہ ایران نے ہر اس معاہدے کو بحال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن امریکا نے جھوٹ بول کر دنیا کے سامنے اس بات کو ثابت کر دیا کہ امریکا کسی بھی ملک کے لئے قابل اعتماد نہیں ہے انہوں نے کہا کہ امریکا کے قول و فعل میں بہت تضاد ہے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اسمبلی کے اسپیکر علی لاریجانی نے افغانستان اسمبلی کے اسپیکر اور ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران کہا افغانستان نہ صرف ہمارا پڑوسی ملک ہے بلکہ ہمارا بھائی ہے حالیہ کچھ سالوں میں افغانستان کو کافی مشکلات کا سامنا تھا ان سالوں میں اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کا ہر تعاون کیا اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔

علی لاریجانی نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ علاقے میں امن قائم رکھنے میں پہل کی ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی انہوں نے کہا افغانستان اسلامی جمہوریہ ایران کا ہمسایہ ملک ہے ان دونوں ملکوں کو آپسی تجارت کو بحال کرنا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا اس وقت سب سے مہم مسئلہ افغانستان میں امن کی بحالی ہے اور معاملے میں ہم افغانستان کی عوام کے ساتھ ہیں ہم اس کے مخالف ہیں کہ کوئی دوسرا ملک افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے انہوں نے کہا کہ امریکا کو کوئی حق نہیں کہ وہ افغانستان کے فیصلے کرے۔

 علی لاریجانی نے علاقے میں امریکی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا علاقے میں امریکا بد امنی پھلا رہا ہے اور اس وقت افغانستان کے حالات ذمہ دار بھی امریکا ہے جو ملک میں دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے انہوں نے کہا امریکا دنیا کے سامنے امن کے نعرے لگاتا ہے لیکن عملی طور پر خود ہی دتشگردی پھلا رہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ کس طرح امریکا نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ میں خلاف ورزی کی ہے جب کہ ایران نے ہر اس معاہدے کو بحال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن امریکا نے جھوٹ بول کر دنیا کے اس بات کو ثابت کر دیا کہ امریکا کسی بھی ملک کے لئے قابل اعتماد نہیں ہے انہوں نے کہا کہ امریکا کے قول و فعل میں بہت تضاد ہے۔

علی لاریجانی نے کہا امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کر کے اپنے جھوٹے ہونے کا ثبوت دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکا ایرانی وزیر خارجہ سے خوفزدہ ہے انہوں نے کہا ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد مذاکرت کی بات کر رہے۔

واضح رہے کہ جمعرات امریکی وزیر خزانہ نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پر پابندیا عائد کی ہیں جس کے ایران نے امریکا کے اس عمل کو احمقانہ عمل قرار دیا تھا۔

ای میل کریں