برطانوی تیل بردار جہاز کو بحری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط کیا گیا:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
جماران رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی بحری جہاز" اسٹینا ایمپرو" کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ سپاہ کے بیان کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے بحری اورپورٹس ادارے کی درخواست پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے برطانوی بحری جہاز کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ضبط کرکے مذکورہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔ بیان کے مطابق برطانوی بحری جہاز کو قانونی مراحل طے کرنے کے لئے ساحل سمندر کی طرف ہدایت کردی گئی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ آبناے ہرمز میں برطانی بحری جہاز بین الاقوامی کی خلاف ورزی کی جس کے بعد ناخدا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس نے کسی قسم کا کو کوئی جواب نہیں دیا جس کے سپاہ پاسداران انقلاب نے اس بحری جہاز کو بندر کی طرف ہدایت کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ اس کشتی میں کسی قسم کا کوئی حوالہ نہیں تھا جب کشتی میں موجود عملے کے 23 ارکان میں سے 18 ہندوستان کے باشندے ہیں ۔
در این اثنا آج برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون کے ذریعے خلیج فارس کے موجودہ حالات کے بارے میں گفتگو کی اس گفتگو کے دوران محمد جواد ظریف نے کہا برطانیا نے ایران کی کشتی کو غیر قانونی طور پر روکا ہے لیکن ایران نے بین الاقوامی قوانین کے تحت برطانیا کی کشتی کو قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے روکا ہے لہذا اب قانونی طور پر اس کی بررسی کی جاے گی۔
ادہر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ونزوئلا میںص حافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے تباہی ، بربادی اور دہشت گردی پھیلائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ونزوئلا پہنچنے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے بد امنی اور دہشت گردی کو فروغ دیا اور خلیج فارس میں بھی امریکہ اپنی اسی پالیسی پر گامزن ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں امریکہ نے امن و ثبات قائم کیا ہو۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ دنیا میں شرارت اور اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا ذمہ دار ہے ، تمام دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نمایاں ہے۔