شاہ نے امام خمینی(رح) سے کس چیز کی درخواست کی تھی؟
ایک عالم دین اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ ایک دن امام خمینی(رح) کو گرفتار کرنے والی ٹیم کے سربراہ مولوی قم اور مجھ سے کہنے لگا کہ امام خمینی(رح) سے ملاقات وقت لیں میں ان کی خدمت میں حاضر ہونا چاہتا ہوں ہم نے وقت لیا اور امام خمینی(رح) کی خدمت پہنچیں فوجی کمانڈر مولوی نے امام (رہ) سے فرمایا میں اپ کے قربان جاوں میں آپ کے مخلصین میں سے ہوں میں آپ کا نوکر ہوں میں آپ کا مقلد ہوں شاہ کی طرف سے آپ کے لئے پیغام لایا ہوں اور وہ پیغام یہ ہیکہ شاہ نے آپ کی خدمت میں سلام عرض کیا ہے وہ کہا کہ حکومت کی نظر میں جو مقام اور احترام مرحوم جناب آقای بروجردی کا تھا وہی مقام اور احترام آپ کا بھی ہے لیکن آپ سے درخواست ہیکہ حکومتی معاملات میں مداخلت نہ کریں آپ کا احترام اور عزت ایسے ہی باقی رہے گی اس عالم دین نے کہا کہ امام خمینی(رح) نے شاہ کے پیغام کے جواب میں فرمایا جہاں میری شرعی ذمہ داری ہو گی میں وہاں بولوں گا۔