شہید بہشتی کی شہادت پر امام خمینی(رح) کا رد عمل
راوی: سید علی اکبر پرورش
سید علی اکبر پرورش اپنی اک تقریر میں نقل کرتے ہیں اس دھشتگردانہ حملے کے ایک دن بعد میں جناب موسوی اردبیلی اور جناب ہاشمی رفسنجانی کے ہمراہ امام خمینی (رح) کی خدمت میں جا رہے تھے ہم لوگ راستے میں یہ مشورہ کر رہے تھے کہ کس طرح امام (رہ) کو اس حادثے کے بارے میں بتائیں گے لہذا یہ طہ ہوا کہ جناب ہاشمی رفسنجانی صاحب اس المناک حادثے کے بارے میں بتائیں گے جب ہم امام خمینی(رح) کی خدمت میں پہنچے تو سب خاموش تھے امام (رہ) بھی ہماری خاموشی کی طرف متوجہ ہو گئے لہذا جناب ہاشمی کی جگہ خود امام (رہ) نے گفتگو شروع کی اور فرمایا اس المناک حادثے سے ہمیں کافی دکھ ہوا ہے لیکن مجھے ان شہداء کی شہادت سے کوئی اضطراب نہیں ہے امام خمینی(رح) نے بڑی بہادری سے اس حادثے کی مدیدریت کی اور سب لوگ امام خمینی(رح) کی بہادری کو دیکھ کر حیران تھے۔