وقت کا صحیح استعمال
راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین مسیح بروجردی
امام خمینی(رح) کم وقت سے زیادہ فائدہ لیتے تھے اور آپ کبھی بھی اپنے وقت کو ضائع نہیں کرتے تھے امام خمینی(رح) کے نواسے حجۃ الاسلام والمسلمین مسیح بروجردی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ میں نے متعدد بار دیکھا ہیکہ امام (رہ) دستعخوان لگنے سے پہلے بھی اپنے وقت کو ضائع نہیں کرتے تھے جتنے وقت میں دستر خوان لگتا تھا آپ اتنے وقت میں بھی مطالعہ فرماتے تھے ایک مرتبہ میں ایک کام کے لئے ان کی خدمت میں پہنچا تو جب گفتگو ختم ہوئی تو انہوں نے اپنی گھڑی پر ایک نگاہ ڈالی اور فرمایا ایک منٹ تک اور کچھ بیان کر سکتے ہو جب تک میں سوچتا ایک منٹ گزر گیا پھر امام (رہ) نے ریڈیو کو آن کیا پھر میں سمجا کہ امام (رہ) اس ایک منٹ کو بھی ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔