ترکی خفیہ ایجنسیوں اور شاہ کے اہلکاروں کے ساتھ امام خمینی(رح) کی رفتار میں فرق
امام خمینی(رہ) شاہ کے اہلکاروں سے اصلا ملاقات نہیں کرتے تھے لیکن اس کے با وجود وہ جب ترکی میں تھے وہاں کے فوجی حکام سے اچھے طریقے سے ملتے تھے ترکی میں امام خمینی(رح) اس اخلاق کو دیکھ شاہ کے اہلکار تعجب میں تھے۔
جمارن خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں امام خمینی (رح) نے ایک سالہ قیام کے دوران ترک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ اتنا اچھا برتاو رکھا کہ ایران میں موجود شاہ کے اہلکار شاہ کے اس رویہ سے بہت مضطرب تھے کیوں کہ ایران میں جب بھی شاہ کے اہلکار علماء کے ساتھ امام (رہ) کی خدمت میں پہنچتے تھے تو امام (رہ) اصلا ان کی طرف توجہ نہیں کرتے تھے لیکن ترکی کی خفیہ ایجنسی کے ممبران سے ہمیشہ سوال کرتے تھے کہ ترکیہ کے حالات کیسے ہیں تیل، اقتصادی اور زمینداری لحاظ سے کیا حالات ہیں؟ لہذا ترکی کے اہلکاروں کے ساتھ امام (رہ) کی اس طرح کی رفتار ایرانی اہلکاروں کو کافی ناگوار گزر رہی تھی لہذا ترکی میں ایرانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار اس ہمیشہ اس بات کا ذکر کرتے تھے کہ ابھی ایران اور ترکی کے حالات اچھے ہیں لیکن اگر ایک دن حالات میں تبدیلی آئی تو اس کی وجہ ترک اہلکاروں سے امام خمینی(رح) سے روابط ہیں یہ بھی ایک مسئلہ تھا جو امام خمینی(رح) بے ترکی میں رہتے ایرانی حکام کے لئے پیدا کیا تھا۔