امام خمینی (رح) امام علی علیہ السلام کی شخصیت کا آئینہ تھے: سید حسن خمینی
امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت میں بہت ساری صفات پائی جاتی ہیں اگر ہم امیر المومنین علیہ السلام کی بہادری کی طرف دیکھیں تو اسلام ان کی شمشیر وجہ سے باقی ہے اگر اہم ان کی عبادت کو دیکھیں تو محراب مسجد میں ان کی عبادت دیکھتے ہیں اور اگر نھج البلاغہ کو دیکھیں تو باب العلم کے علم کی گہرایوں کا اندازہ ہوتا ہے امام خمینی (رح) امام علی علیہ السلام کی شخصیت کا آئینہ تھے امام خمینی(رہ) کی شخصیت میں امیرالمومنین علیہ السلام کی صفات موجود تھیں لیکن آج امام خمینی (رح) کی علمی شخصیت ان کی سیاسی شخصیت میں گم ہو چکی ہے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) کے پوتے سید حسن خمینی گذشتہ روز امام خمینی(رہ) کے مزار پر امام خمینی (رح) کی برسی کی کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوے فرمایا امام خمینی (رح) کی شخصیت ایک ایسی علامت اور نشانی جن کو دیکھنے سے بھی انسان گمراہ نہیں ہوتا امام (رہ) ہمارے لئے ان تمام صفات کو بیان کیا ہے جو ایک اسلامی معاشرے کے لئے ضروری ہیں اسی وجہ سے ہردن لوگوں کے دلوں میں امام (رہ) کی محبت بڑھتی جا رہی ہے۔
یاد گار امام خمینی (رح) نے امام علی علیہ السلام کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے فرمایا امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت میں بہت ساری صفات پائی جاتی ہیں اگر ہم امیر المومنین علیہ السلام کی بہادری کی طرف دیکھیں تو اسلام ان کی شمشیر وجہ سے باقی ہے اگر اہم ان کی عبادت کو دیکھیں تو محراب مسجد میں ان کی عبادت دیکھتے ہیں اور اگر نھج البلاغہ کو دیکھیں تو باب العلم کے علم کی گہرایوں کا اندازہ ہوتا ہے امام خمینی (رح) امام علی کی شخصیت کا آئینہ تھے امام خمینی(رہ) کی شخصیت میں امیرالمومنین علیہ السلام کی صفات موجود تھیں لیکن آج امام خمینی (رح) کی علمی شخصیت ان کی سیاسی شخصیت میں گم ہو چکی ہے انہوں نے کہا امام خمینی (رح) کی بہادری حضرت علی علیہ السلام کی بہادری کا بہترین نمونہ تھی جب بھی دشمن نے امام (رہ) کو گرفتار کیا ہے تو دشمن خود خوفزدہ تھا لیکن امام مطمئن تھے۔
امام خمینی(رح) کے حرم کے متولی نے فرمایا رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت علی علیہ السلام کی زندگی میں بھی بہت ساری مشکلات تھیں لیکن انہوں نے ان مشکلات اک سامنا کیا انہوں نے کہا یہ دنیاوی مشکلیں عارضی ہیں مشکلوں کی وجہ سے انسان کو اپنا راستہ نہیں بدلنا چاہیے مشکلیں گمراہی کی وجہ نہ بنیں اسلامی تحریک کے دوران امام (رہ) کو بھی بہت ساری مشکلوں کا سامنا تھا جن کا انہوں نے سامنا کیا لیکن وہ اپنے ہدف سے نہیں ہٹے اور تمام مشکلات کے باوجود وہ اپنے ہدف میں کامیاب ہو گئے۔
امام خمینی(رح) کے پوتے نے فرمایا آج دشمن نے ایران کے خلاف ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے لیکن انشاء اللہ ایرانی عوام ہر بار کی طرح اس بار بھی اپنی یکجہتی اور ہمدلی سے دشمن کو شکست دے گی انہوں نے کہا ہمارا اتحاد ہی ہماری کامیابی ہے ہم نے اسلامی تحریک اور آٹھ سالہ جنگ کے دوران اپنے اتحاد سے دنیا کی سپر طاقتوں کو شکست دی ہے آج ہمارے جوانوں میں وہی جذبہ موجود ہے۔