نماز اول وقت
راوی:انجینیئر علی ثقفی
انجینیئر علی ثقفی امام خمینی(رح) کی اہلیہ کی بھائی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ ایک دن میں اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ جماران میں امام خمینی(رح) کی خدمت میں پہنچے تو جب ہم وہاں سے رخصت ہونے لگے تو اپنی بہین سے عرض کیا کہ آغا کو سلام کرتے چلیں انہوں نے فرمایا کوئی مشکل نہیں امام (رہ) صحن میں تھے اور شاید ابھی پانچ چھ منٹ آذان کو بچے تھے لیکن ہم نے دیکھا کہ امام (رہ) وضو کے لئے تیار ہو رہے ہیں ہم نے بھی وہیں کھڑے کھڑے خدا حافظی کی لیکن امام (رہ) گھر کے دروازے تک ہمارے ساتھ آے میں نے بھائی سے کہا دیکھو آج امام (رہ) نے ہمیں کتنا بڑا درس دیا پہلی بات تو انھوں نے ہمارا احترام کر کے اور درواے تک ہمارے ساتھ آکر ہمیں دوسروں کا احترام کرنا سیکھایا دوسرا یہ کہ انہوں نے اپنی تیاری سے ہمیں نماز اول وقت کی اہمیت بتا دی۔