تاریخ انسانیت میں یہی وہ پہلے امام ہیں جو 5/ سال کی عمر میں منصب امامت پر فائز ہوئے اور آپ کی ہر نبی سے کوئی نہ کوئی مشابہت ہے اور ہر نبی کے صفات اور خصلتوں کے حامل ہیں۔
آپ کے بارے میں اسلامی دو اہم فرقوں کی درمیان اختلاف ہے:
1۔ جمہور مسلمین کی اکثریت قائل ہے کہ حضرت موعود آخر زمانہ میں پیدا ہوں گے لیکن ان میں اقلیت کا نظریہ ہے کہ پیدا ہوچکے ہیں اور آخر زمانہ میں ظہور کریں گے۔
2۔ مسلمانوں کا دوسرا فرقہ شیعہ فرقہ ہے جس کا عقیدہ ہے کہ حضرت مہدی موعود سن 255 ھ ق کو نسل فاطمہ (س) اور ذریت حسین (ع) سے گیارہویں امام حسن عسکری (ع) کے بیت النور کو اپنے وجود ذی جود سے روشن اور منور کر چکے ہیں اور عالم گیتی پر اپنی آمد کے انوار کے نور افشانی کرچکے ہیں۔
آپ کانام، م ح م د بن حسن، کنیت ابوالقاسم، احمد اور ... لقب حجت، مہدی، قائم، بقیة اللہ ، حجة اللہ صاحب الامر، ولی عصر، منصور اور منتقم و غیرہ ہے اور آپ کے والد امام حسن عسکری (ع) مادر گرامی: نرجس خاتون اور سوسن و غیرہ ہے۔
آپ شیعوں کے 11/ ویں امام اور خلیفہ اللہ کی آخری فرد اور عصمت کبری کا آخری سلسلہ ہیں اور آپ رسولخدا (ص) کی آخری جانشین ہیں۔ آپ سامرا میں پیدا ہوئے ہیں اور آخری زمانہ میں ظہور کریں گے جب دنیا ظلم و جور سے بھر جائے گا۔ اور "یملا الارض قسطا و عدلا" اور زمین کو عدل اور انصاف سے پھر دیں گے " کما ملئت ظلما و جورا" جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی۔