امام خمینی

وہ خطرناک ترین بیماریاں جن کا علاج روزہ سے کیا جا سکتا ہے

روزہ ایک عبادت ہے جس کا مطلب صرف گرسنگی اور تشنگی نہیں ہے بلکہ روزے کے کچھ دوسرے شرائط بھی ہیں جن سے روزہ دار کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے روزہ انسان کی شخصیت اور اس کی حیثیت کو بر قرار رکھتا ہے فقھی اصطلاحی میں روزہ کے کچھ خاص احکام ہیں جن کی پابندی ضروری ہے اور ان مبطلات سے پرہیز کرنا ہے جن کو فقھاء نے اپنی اپنی توضیح المسائل میں بیان کیا ہے لہذا جو شخص بالغ ہے اس پر روزہ رکھنا واجب ہے روزہ نہ رکھنے والا مسلمان اپنے خالق کے فرمان کی خلاف ورزی کر کے اپنے پروردگار کے خلاف بغاوت کا اعلان کر رہا ہے۔

اسلام نے روزہ کی اہمیت کیا ہے روزہ صرف مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ دوسرے ادیان الہی کے ماننے والوں  پر بھی روزہ واجب تھا جیسا کہ خود خداوند متعال قرآن کریم اعلان فرماتا ہے : کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم. روزہ ایک ایسی عبادت جو تمام ادیان الہی کے پیرو کاروں پر واجب تھا۔

روزہ ایک ایسی عبادت جس کے  بہت سارے فوائد ہیں روزہ مختلف بیماریوں کا علاج بھی ہے روزہ دار آج یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ بہت ساری ایسی بیماریاں ہیں جن میں انسان زیادہ کھانے کی وجہ سے گرفتار ہو جاتا ایک مہینے کے روزے ان بیماریوں کا بہترین علاج ہے جیسا کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں : صوموا تصحوا روزہ سلامتی کے لئے ضروری ہے ۔

آج دنیا کے بڑے بڑے ڈاکٹر اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اس مہینے روزہ رکھنے والوں کو دل کا دورہ پڑھنے کا امکان کم ہوجاتا اس کے علاوہ  مختلف قسم کی غذا کھانے سے انسان کے بدن میں چربی جمع ہو جاتی ہے روزہ اس چربی کو پگلا دیتا ہے یعنی روزہ بدن کی چربی کو کم کرنے کا بہترین علاج ہے۔

آج کے اس دور میں ہر انسان انے موٹاپے سے پریشان ہے ہر کوئی اپنا وزن کم کرنے میں لگا ہوا اور اس کام کے لئے کچھ لوگ لاکھوں روپیہ بھی خرچ دیتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتے لیکن اسلام نے اہل اسلام کی ہر بیماری کا علاج بتایا ہے روزہ انسان کے موٹاپے کو کم کرتا ہے روزہ انسان کے معدہ کو معدہ منظم اور بدن کی چربی کو کم کرتا ہے بڑے ڈاکٹر اس بات کا اقرار کر رہے ہیں کہ اگر روزہ دار روزانہ اپنے کھانے میں چربی کا استعمال نہ کرے تو وہ اس با برکت مہینے میں 5 سے 8 کیلو وزن کم کر سکتا ہے۔

واضح رہے اس کہ علاوہ روزہ مختلف مھلک بیماریوں کا علاج ہے اگر آج انسان کو اور خاص کر اہل اسلام کو مھلک بیماریوں سے نجات پانی ہے تو انھیں اس ماہ مبارک کا پورا فائدہ اٹھانا چاہیے روزہ نہ رکھنے سے اللہ کا کوئی نقصان نہیں ہو گا جس طرح اسے روزہ رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا اسی طرح اسے روزہ نہ رکھنے سے بھی کوئی نقصان نہیں ہوتا روزہ دینا اور آخرت میں ہماری نجات کا سبب ہے ہمیں اس روزہ کے ذریعے نجات حاصل کرنی چاہیے۔

ای میل کریں