اصلی اور حقیقی روزے دار کون ہے؟
روزے کا مفہوم
روزے کو عربی میں صوم کہا جاتا ہے عربی لغت میں صوم کا مطلب کھانے، پینے، سفر کرنے اور بولنے سے پریز کرنا ہے لیکن شریعت محمدی میں روزے کا مطلب ایک خاص وقت میں اللہ کی رضا کے لئے کھانے پینے کو ترک کرنا ہے جیسا کہ قرآن کریم نے بھی اس بات ذکر کیا ہیکہ روزہ ایک ایسی عبادت یے جو صرف اہل اسلام سے مخصوص نہیں ہے بلکہ روزہ تمام الہی ادیان میں واجب تھا : کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم. اس کے علاوہ روزہ انسان کی نجات کا سبب اور انسان کو جھنم کی آگ سے بچاتا ہے۔
جس طرح ہر چیز کے کچھ خاص آداب و رسوم ہوتے ہیں اسی طرح روزے کے بھی کچھ اپنے آداب ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے جن کی طرف امام صادق علیہ السلام اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں روزے دار کی آنکھ، کان بھی ہر حرام کام سے پرہیز کریں اور اس کے جسم کے تمام اعضا ہر برے کام کو ترک کریں اور اسی طرح روزہ دار اپنے غلام کو پریشان نہ کرے تاںکہ روزے کی شان و شوکت کو بر قرار کر سکے ۔
روزے کے آداب و رسوم
امام جعفر صادق علیہ السلام کے اس قول سے یہ بات معلوم ہوتی ہیکہ کہ رزہ صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں ہے بلکہ روزہ کا مطلب یہ ہیکہ جس طرح انسان کھانا پینا چھوڑتا ہے اسی طرح اسے ہر برے اور حرام کام کو بھی تکر کرنا چاہیے جیسا کہ روایت میں ملتا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب بھی رجب المرجب کے چاند کو دیکھتے تھے اس دعا کو پڑھتے تھے : خدا وندا رجب اور شعبان کے مہینوں کو ہمار لئے مبارک قرار دے اور رمضان المبارک میں ہمیں روزہ رکھنے اور نماز شب قائم کرنے کی توفیق عنایت فرما۔
ہمیں اس ماہ مبارک میں اپنے پوردگار سے دعا کرنی چاہیے کہ خالق ارض وسماء ہمیں توفیق دے تانکہ ہم اس مہینے کے صدقے میں اپنی آنکھ ۔ کان اور زبان کو بھی روزہ دار بنا سکیں ورنہ اگر ہم نے اپنی آنکھ ،کان اور زبان کو روزہ دار نہیں بنایا تو ہم نے صرف بھوک اور پیاس محسوس کی ہے۔
روزے کے فوائد
روزے کہ بہت سارے جسمی اور روحی فوائد ہیں روزہ جسم اور روح کی شفا کا سبب بنتا ہے روزہ انسان کو حیوانی صفات سے پاک بناتا ہے روزہ معاشرے کو اچھائی کی طرف دعوت دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے روزہ انسان کو سلامتی اور صحت عطا کرتا ہے روزہ انسان کے اندر بہت ساری بیماریوں کا علاج ہے روزے کے بہت سارے فوائد ہیں جن کو یہاں ذکر کرنا ممکن نہیں اگر ہم خلاصے کے طور پر بیان کریں تو بس اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ہم روزے کے ذریعے بہت ساری بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔
رمضان المبارک ہمارے لئے بہترین فرصت ہے ہم اس با برکت مہینے میں اپنے نفس کو قابو میں کر سکتے ہیں یہ مہینہ ضیافت الہی کا مہینہ ہے اس میں پروردگار اپنے بندو کی میزبانی کرتا ہے لہذا ہمیں ضیافت الہی سے ہر ممکن فائدہ اُٹھانا چاہیے۔