نماز شب میں بھی حقوق الناس کی رعایت
راوی: خدیجہ ثقفی
اسلامی انقلاب کے بانی کی اہلیہ محترمہ اپنی ایک یاد داشت میں امام خمینی (رح) کی عبادت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتی ہیں کہ میں نے جتنے سال بھی امام (رہ) کے ساتھ زندگی بسر کی ہے مجھے یاد ہیکہ امام (رہ) ہمیشہ نماز شب کے لئے اُٹھتے تھے اور ہمیشہ اس بات کی کوشش کرتے تھے کہ اُن کے اس عمل سے مجھے اور بچوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اور کہیں ہماری نیند ان کی نماز شب کی وجہ سے خراب نہ ہو جاے سفر ہر بھی امام (رہ) نماز شب کے وقت دوسروں کی نیند کا خیال رکھتے تھے تانکہ کسی کو اُن کی عبادت کی وجہ سے پریشانی نہ ہو۔