حقیقی اور اصلی سنی کون ؟: امام خمینی(رح)
انسان اگر کسی کی توہین کرنا چاہیے تو اسے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ اللہ کے حضور میں اس کے بندے کی توہین کر رہا ہے اگر کسی مومن کی غیبت کر رہا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اللہ کے سامنے اس کے بندےی غیبت کر رہا ہے۔ ہمارے اعمال رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے برے اعمال کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تکلیف ہو۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے اعمال کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قلب مبارک ناراض نہ ہو۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے علماء سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا رمضان المبارک میں ہمارے لئے اپنے نفس کو پاک کرنے کا بہترین موقع ہے انہوں نے فرمایا اس مہینے میں انسان اگر کسی کی توہین کرنا چاہیے تو اسے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ اللہ کے حضور میں اس کے بندے کی توہین کر رہا ہے اگر کسی مومن کی غیبت کر رہا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اللہ کے سامنے اس کے بندےی غیبت کر رہا ہے۔ ہمارے اعمال رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے برے اعمال کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تکلیف ہو۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے اعمال کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قلب مبارک ناراض نہ ہو۔
اسلامی انقلاب کے راہنما اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا اگر ہمارے ایسے نامہ اعمال کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی خدمت میں پیش کیا گیا جو غیبت تھمت اور دوسرے گناہوں سے پر ہے جس میں ہمارا اخلاق بھی برا اخلاق ہو اور ہمارے نامہ اعمال میں یہ بھی لکھا کہ ہمارا دل بغض، حسد اور کینے سے لبریز ہے تو اللہ کے فرشتے اس کے آخری نبی سے کہیں گے کہ کیا یہ آپ کا امتی ہے ایسے ہیں آپ کے ماننے والے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے اعمال کی وجہ سے رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرشتوں کے سامنے شرمسار ہونا پڑے۔
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) علماء کو مخاطب کرتے وہے فرماتے ہیں آپ سب کا تعلق رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہے آپ سب نے حوزہ علمیہ کو انتخاب کر کے اپنے آپ کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور قرآن سے منسلک کر لیا ہے لہذا اگر آپ کوئی غلط کام کریں گے تو آپ کے اس کام سے آپ کے سربراہ کو تکلیف ہو گی۔
اسلامی انقلاب کے راہنما اپنے بیان کے آخر میں فرماتے ہیں کہ حقیقی اور اصلی سنی وہی ہے جو رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت پر عمل کرے اور اپنی زندگی میں ان کی سیرت کو نمونہ عمل قرار دے میری دعا ہیکہ پروردگار ہم سب کو اس با برکت مہینے میں توبہ کرنے کی توفیق عنایت فرماے پروردگار ہمیں نیک کام انجام دینے اور برے کاموں سے بچنے کی توفیق دے ۔۔آمین یا رب العالمین۔