امام خمینی(رح) کی اہلیہ اُن کے کس راز کو جاننے کے لئے بے چین تھیں؟
راوی:خدیجہ ثقفی
امام خمینی (رح) کی شریک حیات محترمہ خدیجہ ثقفی نے ایک علمی خاندان میں پرورش پائی تھی آپ کا حافظہ بہت قوی تھا اور آپ کو مطالعہ سے کافی لگاو تھا آپ نے عربی کو امام (رہ) سے سیکھا تھا اس کے علاوہ آپ کو اشعار کی کتابوں پر تسلط حاصل تھا مطالعہ سے آپ کے لگاو کی وجہ سے ایک یا داشت نقل کرتے ہیں عام طور پر امام خمینی(رح) کے گھر میں کتاب کو پڑھنا سب کی عادت تھی امام خمینی (رح) سب سے زیادہ مطالعہ فرماتے تھے لیکن احمد آغا کے قول کے مطابق گھر ہمیشہ دو سو جلد سے زیادہ کتابیں نہیں تھیں وہ مراجع کرام کی کتابیں تقریبا نئی نشر ہونے والی ساری کتابیں امام (رہ) کے کمرے میں ملتی تھیں اور امام (رہ) بھی کافی تیزی سے ان کا مطالعہ فرماتے تھے۔لیکن امام (رہ) اہلیہ بڑے آرام سے مطالعہ کرتے تھے اور ان کے لئے ہمیشہ یہ سوال تھا کہ امام (رہ) کس طرح اتنی تیزی سے مطالعہ کرتے تھے لیکن ایک جگہ وہ نقل کرتے ہوے فرماتی ہیں کہ میں نے امام (رہ) کو اس راز کو جان لیا وہ یہ راز تھا کہ امام (رہ) جانتے تھے کہ کتابوں کے مطالب تکراری ہیں لہذا سارے صفحوں کا مطالعہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس لئے وہ ہر کتاب کو جلدی ختم کر دیتے تھے۔