سید حسن نصرالله

لبنان کے خلاف اسرائیلی جنگ بعید

یمنی عوام امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست دینے تک جد و جہد جاری رکھیں گے: الحوثی

ابنا کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے امام مہدی (عج) کے حوالے سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا میں دہشت گردانہ اور وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمہ گیر تعاون کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی کارروائیوں کے ذریعہ لوگوں سے عید کی خوشیاں چھین لیتے ہیں، عید کی مسکراہٹوں کو غم و اندوہ میں بدل دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں تمام مسلمانوں اور عیسائیوں کو اعیاد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ نمایاں ہے جو خطے میں آشکارا طور پر دہشت گردوں کی حمایت کرکے عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے نام اہم پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام مہدی (عج) کا ظہور مکہ سے ہوگا، وہ آئیں گے،جب وہ قیام کریں گے تو کوئی بھی ظالم ،ستمگر اور مستبد بادشاہ باقی نہیں رہےگا، نہ تم، نہ تمہارے باپ و اجداد اور نہ تمہاری اولاد باقی رہےگی ،تم اس تقدیر الہی کو بدل نہیں سکتے۔

 سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مسلمانوں کے خلاف گہری سازش جاری ہے اور سعودی عرب اورمتحدہ امارات اس سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں اور صدی کے معاملے میں سعودی عرب و امارات پیش پیش رہ کر تمام مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کررہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی منافقین کی سازشوں کو ناکام بنادےگا۔

یمنی عوام امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست دینے تک جد و جہد جاری رکھیں گے: الحوثی

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ میدان عمل میں عوام کی بڑے پیمانے پر موجودگی ایک قوم کی استقامت اور اس کی بہادری کی علامت ہے جس کا نتیجہ فتح و کامیابی کی صورت میں نکلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سال سے زائد عرصے سے یمنی عوام کی استقامت و پامردی جارح قوتوں کی شکست ہے اور آج جارح قوتوں کی توسیع پسندی اور جارحیت کو ناکام ہوچکی ہے۔

الحوثی

یمنی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ یمن پر سعودی جارحیت کے طولانی ہونے سے یمنی عوام کے جذبہ استقامت و پامردی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی عوام کا اپنا دفاع جائز اور قانونی ہے اور جو کچھ جارح قوتیں کررہی ہیں وہ یمن کے داخلی امور میں مداخلت ہے۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ یمنی قوم کے ساتھ احترام سے پیش آئے، معاملات کو حل کرے اور ہماری قوم کے خلاف اپنے ناپاک عزائم کو ترک کردے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے جارح قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے یمنی فورسز کی توانائیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہمارے میزائل ریاض، ابوظہبی اور جارح ملکوں کے حساس مراکز تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا کی حمایت سے نیز متحدہ عرب اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنارکھا ہے۔ سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں یمن کی بیشتر بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں۔ انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں اور اداروں نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کو جنگی جرائم  قراردیا ہے۔

سعودی عرب گذشتہ چار سال کے اپنے وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

ای میل کریں