امام خمینی (رح) اور آپ کے گھر سے تصویر لینے کا واقعہ

امام خمینی (رح) اور آپ کے گھر سے تصویر لینے کا واقعہ

امام حرم میں داخل ہوئے، نماز پڑھی اور ایک گوشہ میں جاکر ذکر و دعا میں مشغول ہوگئے۔

امام خمینی (رح) اور آپ کے گھر سے تصویر لینے کا واقعہ

ہم لوگ 1973 ء اور 1974 ء عراق گئے ہوئے تھے۔ ہم نے ایک دن حاج آقا مصطفی سے کہا کہ آقا (امام خمینی ) سے کہیں کہ ہم لوگ آپ کی کافی تعداد میں تصویر لینا چاہتے ہیں۔ لیکن نہ ویسی تصویر کہ آپ عالمانہ انداز میں دوش پر عبا ڈالنے بیٹھے ہوں بلکہ آپ اپنا روزمرہ کا کام کریں اور ہم لوگ تصویر لیتے رہیں۔ آقا مصطفی نے کہا ٹھیک ہے۔ انہوں نے امام سے کہا، امام نے کہا: کوئی بات نہیں ہے۔ اس دن مغرب کے وقت آقا دعائی کے ہمراہ امیرالمومنین (ع) کے حرم میں آئے اور کہا کہ یہاں سے شروع کرتے ہیں۔

امام حرم میں داخل ہوئے، نماز پڑھی اور ایک گوشہ میں جاکر ذکر و دعا میں مشغول ہوگئے۔ میں بھی تصویر کھینچتا رہا ۔ اس رات ، رات کے کھانے کے بعد میں نے امام سے کہا: ہمارے احباب آپ کے دفتر اور منبر کے کام کا واٹیکن کے پاپ کے دفتر سے موازنہ کریں۔ حاج آقا مصطفی نے ایک گھنٹہ اجازت دی ہے کہ ہم لو آپ کے پاس رہیں تو آپ نے کہا: آپ لوگوں کو ہمیشہ اجازت ہے۔

ای میل کریں