نئے پاکستان کو ایران جیسے انقلاب کی ضرورت ہے: عمران خان
پاکستان عالم اسلام کا بہت بڑا حصہ ہے: آیت اللہ سید حسن خمینی
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے اپنے دو روزہ کے اختتام پر اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور امام خمینی(رح) کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی سے ملاقات کی جس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سید حسن خمینی کو اپنے دو روزہ دورے میں ہونے ملاقاتوں اور ایران و پاکستان کے درمیان میں ہونے والے معاہدوں کے بارے میں بتایا۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر پیر کو اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور وہاں پر موجود مزار کے متولی اور امام خمینی(رح) کے پوتے سید حسن خمینی سے ملاقات کی۔
پاکستانی وزیر اعظم نے مشہد مقدس سے اپنے سفر کی شروعات اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ہونے والی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا آیت اللہ خامنہ ای سے ہونے والی ملاقات صرف ایک سیاسی ملاقات نہیں تھی بلکہ ایک روحانی ملاقات بھی تھی۔
عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ہونے والی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا میں نے آج صبح ایرانی صدر سے ملاقات کی جس میں ہم نے بہت سارے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کہ متعلق بات چیت کی جس نے دونوں ملکوں کے امن و امان کو خطرے ڈالا رکھا ہے انہوں نے کہا ہمارے ملک کی فوج علاقائی دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے اپنی کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔
پاکستان کے نئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ ہمارے لئے دعا کریں کہ ہماری اقتصادی اور امنیتی مشکلات حل ہوں انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں اور دونوں ملکوں کی عوام کی آسائش اور راحتی کے لئے اپنے تعلقات کو مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے پاکستان کو ایران جیسے انقلاب کی تلاش ہے جس میں معاشرے میں مساوات ہوں۔
امام خمینی(رح) کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے بھی اس ملاقات میں عمران کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا پاکستان کی عوام کا آپ پر اعتماد آپ کے لئے بہت بڑا سرمایہ ہے میری دعا ہیکہ پاکستان کے لئے آپ کی یہ دور اچھا دور ثابت ہو۔
آیت اللہ سید حسن خمینی نے عالم اسلام میں پاکستان کے اہم کردار کی طرف کی اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ پاکستان عالم اسلام کا بہت بڑا حصہ ہے ۔
اس ملاقات کے آخر میں پاکستان کے وزیر اعظم نے سید حسن خمینی کو پاکستان کو دورہ کرنے کی دعوت دی۔