امام خمینی(رح)

دشمن، عالم اسلام میں اختلاف ڈال کر اسے کمزور بنا رہا ہے:امام خمینی(رح)

شیعہ اور سنی میں اختلاف پیدا کرنے والے نہ شیعہ ہیں نہ ہی سنی ہیں یہ لوگ صرف ان دو فرقوں میں اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں ایسے افراد کا اسلام سے کوئی سرو کار نہیں ہے کیوں کہ اگر کوئی اسلام پر اعتقاد رکھتا ہو وہ مسلمانوں کو متحد کرکے انہیں دشمنوں کے خلاف طاقتور بنانے کی کوشش کرے گا لیکن ایسے افراد مسلمانوں میں اختلاف ڈال کر انہیں کمزور بنا رہے ہیں آج عالم اسلام کو یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا لہذا کوئی بھی مسلمان بھی ایسے حالات میں عالم اسلام میں تفرقہ نہیں ڈالے گا، عالم اسلام میں اختلاف پیدا کرنے والے اسلام کے دشمنوں کے اشاروں پر عمل کر رہے ہیں۔

دشمن، عالم اسلام میں اختلاف ڈال کر اسے کمزور بنا رہا ہے

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تہران کے شہر میں موجود جماران امام بارگاہ میں امام خمینی (رح) نے اپنے ایک خطاب میں فرمایا شیعہ اور سنی میں اختلاف پیدا کرنے والے نہ شیعہ ہیں نہ ہی سنی ہیں یہ لوگ  صرف ان دو فرقوں میں اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں ایسے افراد کا اسلام سے کوئی سرو کار نہیں ہے کیوں کہ اگر کوئی اسلام پر اعتقاد رکھتا ہو وہ مسلمانوں کو متحد کرکے انہیں دشمنوں کے خلاف طاقتور بنانے کی کوشش کرے گا لیکن ایسے افراد مسلمانوں میں اختلاف ڈال کر انہیں کمزور بنا رہے ہیں آج عالم اسلام کو یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ  اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا لہذا کوئی بھی مسلمان بھی ایسے حالات میں عالم اسلام میں تفرقہ نہیں ڈالے گا، عالم اسلام میں اختلاف پیدا کرنے والے اسلام کے دشمنوں کے اشاروں پر عمل کر رہے ہیں۔

اسلامی انقلاب کے بانی نے اپنے خطاب میں فرمایا آج دنیا کی سپر طاقتیں اس بات کو سمجھ چکی ہیں کہ اسلام اور عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی نے انہیں بہت پیچھے چھور دیا  ہے لہذا وہ اسلام کو نقصان پہچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں انہوں نے اپنا کام عالم اسلام میں اختلاف پیدا کر کے  شروع کیا ہے۔

آیۃ اللہ العظمی روح اللہ موسوی خمینی(رح) اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں الحمد للہ آپ نے دشمنوں کی سازشوں کو سمجھ کر قوم کو بھی اُن کی سازشوں سے آگاہ کیا ہے  انہوں نے فرمایا ابھی بھی ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی قوم کو اس بات کی طرف متوجہ کرنی کی ضرورت ہے کہ ہم سب بھائی ہیں ہم سب کو اسلام کے قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ہم سب کو قرآن کریم حفظ کرنے ضرورت ہے۔

امام خمینی(رح) نے علماء کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا  آج ہماری ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ ہیں ہمیں ایسے حالات میں مسلمانوں کو اتحاد اور یکجہتی کی طرف دعوت دینی چاہیے یہ اختلافات اسلام کے لئے مضر اور اسلام کے دشمنوں کے لئے مفید ہیں لہذا ہمیں لوگوں کو ان اختلاف سے روکنا ہو گا۔

اسلامی تحریک کے راہنما امام خمینی (رح) نے اپنے خطاب کے آخر میں دعا کرتے ہوے فرمایا میری دعا ہیکہ پروردگار آپ سب کو سلامتی اور کامیابی عطا فرماے اور مجھے امید ہیکہ انشاء اللہ آپ مفسدین کی باتوں پر توجہ نہیں دیں گے آپ اس بات کو جان لیں کہ جو لوگ اختلاف پیدا کر رہیں ان کا ہدف صرف اسلام کی نابودی ہے۔

ای میل کریں