امام خمینی

شعبان المعظم، رمضان المبارک کا مقدمہ ہے: امام خمینی(رح)

امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ شعبان المعظم کا مہینہ رمضان المبارک کے لئے تیاری کا مہینہ ہے رمضان المبارک کا مہینہ نزدیک ہے لہذا اس مہینے میں آپ خود کو تیار کریں اور تقویٰ الہی سے اپنے آپکو مزین کریں ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک کے استقبال کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں دُعیتُم الى ضیافَةِ اللَّه لوگوں کی مہمان نوازی اور اللہ تعالی کی مہمان نوازی میں فرق یہ ہیکہ جب آپ کو ایک شخص مدعو کرتا ہے تو وہ اپنی استطاعت کے مطابق آپ کی مہمان نوازی کرے گا۔

شعبان المعظم رمضان المبارک کا مقدمہ ہے: امام خمینی(رح)

امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ شعبان المعظم کا مہینہ رمضان المبارک کے لئے تیاری کا مہینہ ہے رمضان المبارک کا مہینہ نزدیک ہے لہذا اس مہینے میں آپ خود کو تیار کریں اور تقویٰ الہی سے اپنے آپکو مزین کریں ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک کے استقبال کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں   دُعیتُم الى ضیافَةِ اللَّه لوگوں کی مہمان نوازی اور اللہ تعالی کی مہمان نوازی میں فرق یہ ہیکہ جب آپ کو ایک شخص مدعو کرتا ہے تو وہ اپنی استطاعت کے مطابق آپ کی مہمان نوازی کرے گا۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ شعبان المعظم رمضان المبارک کی تیاری کا مہینہ ہے فرماتے ہیں  رمضان المبارک کا مہینہ نزدیک ہے لہذا اس مہینے میں آپ خود کو تیار کریں اور تقویٰ الہی سے اپنے آپکو مزین کریں ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک کے استقبال کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں   دُعیتُم الى ضیافَةِ اللَّه لوگوں کی مہمان نوازی اور اللہ تعالی کی مہمان نوازی میں فرق یہ ہیکہ جب آپ کو ایک شخص مدعو کرتا ہے تو وہ اپنی استطاعت کے مطابق آپ کی مہمان نوازی کرے گا۔

اسلامی انقلاب کےبانی رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی مہمان نوازی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں رمضان المبارک میں خدا وند متعال کی مہمان نوازی کا ایک پہلو روزہ جبکہ اس مہمان نوازی کا دوسرا پہلو قرآن ہے آپ اس مہینے میں اللہ تعالی کے مہمان ہیں آپ کے میزبان نے آپ کو روزہ رکھنے کی تاکید کی ہے اس مہینے میں ہمیں شب قدر کے لئے آمادہ ہونے کے لئے دنیاوی وسوسوں کو ترک کرنا ہوگا۔

اسلامی تحریک کے راہنما فرماتے ہیں کہ شعبان کا مہینہ رمضان المبارک میں پروردگار کی میزبانی میں ہونے والی دعوت میں شرکت کے لئے تیاری کا مہینہ ہے لہذا آپ سب کو ابھی سے اس عظیم دعوت کے لئے تیار ہونا ہے آپ کو اپنے ظاہر اور باطن میں تبدیلی لانا ہو گی شعبان کا مہینہ مسلمانوں کے تیار ہونے کا مہینہ ہے لہذا ہمیں مناجات شعبانیہ کی تلاوت کرنی چاہیے یہ مناجات ہماری تیاری میں ہماری راہنمائی کرتی ہیں یہ ایسی دعائیں ہیں جن کو تمام ائمہ علیھم السلام پڑھتے تھے۔

امام خمینی (رح) فرماتے ہیں: اسلام میں بعض اوقات دیگر بعض اوقات پر فضیلت و برتری رکھتے ہیں۔ یہ فضیلت بھی کبھی کسی اہم واقعہ کے رونما ہوجانے کی وجہ سے ملتی ہے جس طرح روز بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی وجہ سے اور عید غدیر کی اہمیت حضرت علی (ع) کی وجہ سے ہے۔ لیکن بعض اوقات اور زمانے کچھ خاص خصوصیات کی بنا پر اہم اور برتر ہوتے ہیں۔ ماہ رجب، شعبان اور رمضان انہی مہینوں میں سے ہیں جن کی فضیلت اور کرامت پر تاکید ہوئی ہے یہ وہ مہینے ہیں جن میں انسان استغفار اور توبہ کے ذریعے اپنے گناہوں معاف کرا سکتا ہے۔

ای میل کریں