عمل کے ذریعہ فرائض کی ادائیگی کی دعوت
عبادی تربیت کے سلسلہ میں ایک تربیتی قانون بچوں کے اندر جسمانی، روحانی اور ذہنی آمادگی پیدا کرنا ہے۔ یہ قانون عبادات کی تاکید کرنے کے علاوہ شرعی فرائض کی انجام دہی اور اس کو قبول کرنے اور اسی طرح عبادی مسائل سے توجہ کم کرنے سے اجتناب ضروری ہے۔ بچوں کے حق میں عبادی اعمال اور احکام کے واجب ہونے سے پہلے انہیں آمادہ کرنا ضروری ہے۔
امام لوگوں کو عمل کے ذریعہ فرائض کی ادائیگی کی دعوت دیتے تھے نہ زبان سے اور آپ کی کوشش یہ ہوتی تھی کہ جو کچھ کہیں تو نرم لہجہ اور شیرین بیانی کے ساتھ کہیں۔ اس سلسلہ میں کبھی غیظ و غضب سے کام نہیں لیتے تھے۔ کسی کو سزا نہیں دیتے تھے۔ جب میرے شوہر نے اپنی گھریلو عادت کے مطابق میری بیٹی کو نماز صبح کے لئے بیدار کرتے اور نماز کے لئے مجبور کرتے تھے تو امام نے پیغام دیا کہ اسلام کے دلکش چہرہ کو بچہ کی نظر میں ناپسندیدہ نہ بناؤ۔ اس کا اس کی روح و جان پر اتنا گہرا اثر ہوا کہ میری بیٹی اس کے بعد سے خود ہی نماز صبح کے لئے بیدار کرنے کی درخواست کرتی تھی۔
دین اسلام آسان دین ہے لہذا ہم اپنے غلط رویئے سے اس کے حسین اور خوشنما چہرہ کو بدنما نہ بنائیں اور اس کی حقانیت کو عمل کے ذریعہ بیان کریں اور لوگوں سے منوائیں۔