نجف والوں کا امام سے لگاؤ

نجف والوں کا امام سے لگاؤ

میں دو سال کی مدت میں نجف اور اس کے اطراف کے عوام کا امام سے تعلق اور لگاؤ دیکھا ہے

نجف والوں کا امام سے لگاؤ

میں دو سال کی مدت میں نجف اور اس کے اطراف کے عوام کا امام سے تعلق اور لگاؤ دیکھا ہے۔ حضرت امام خمینی (رح) کی نماز جماعت میں نجف کے عوام اور طلاب کا بکثرت شریک ہونا جبکہ آپ نے تازہ تازہ نماز جماعت پڑھانا شروع کی تھی وہ بھی آیت اللہ بروجردی کے مدرسہ میں نہ کسی مسجد میں۔ وہاں کی عوام حضرت امام (رح) سے کافی محبت کرتے اور لگاؤ رکھتے تھے۔ ایک دوسرا نکتہ جس سے لوگوں کی امام سے محبت اور الفت کا اندازہ ہوتا ہے یہ ہے کہ حضرت علی (ع) کے حرم کے اطراف میں موجود دوکانیں اور تاجر حضرات ایرانی تھے۔ وہ لوگ سعی کرتے تھے کہ جب امام حرم جارہے ہوں تو آپ سے ملاقات کرکے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کریں ، اسی طرح سے وہ لوگ امام کے طرفداروں سے بھی لگاؤ رکھتے تھے۔ میرا خود بھی اتفاق ہوا ہے کہ جب میں کچھ خریدنے کے لئے ان کی دوکانوں پر جاتا اور وہ لوگ یہ جان لینے کے میں امام کے بہی خواہوں اور طرفداروں میں ہوں تو مجھ سے گفتگو کرتے اور کم قیمت لیتے تھے۔

ای میل کریں