حضرت امام خمینی (رح) اور مرحوم آقا حکیم (رح) نے اعراب اور اسرائیل کی جنگ کے بارے میں اعلان کیا اور اسرائیل کی مذمت کی اور اسرائیل کے خلاف جنگ اور مقابلہ کی تائید کرکے اسرائیلی کمپنیوں اور ان سے مربوط کارخانوں کو بھی ابھارا جو ان کے بھاری نقصان کا سبب ہوا۔ ان کمپنیوں کا کچھ کارخانہ ٹائر بنانے، کوکاکولا اور چنگم کا، ایران میں تھا جو صہیونسٹوں کے توسط ادارہ ہورہا تھا یا وہ لوگ بڑے شریک تھے۔ اعراب اور اسرائیل کی بعد کی جنگ میں امام نے ایک بیان میں اعراب کی حمایت کرتے ہوئے فرمایا: جنگ جاری رکھو اور اسرائیل کی جنگ بندی کی درخواست پر توجہ نہ دو کیونکہ وہ ایک مکر اور حیلہ ہے۔