مجھے اہلیہ کو حکم کرنے کا حق نہیں ہے
زہرا مصطفوی اہواز کی چماران یونیورسٹی میں اپنی ایک تقریر میں کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ امام خمینی(رح) نے اپنی اہلیہ کو دروازہ بند کرنے کا بھی کہا ہو ہم کئی بار دیکھا تھا خانم امام (رہ) کے کنار بیٹھ جاتی تھیں تو امام (رہ) خود اُٹھ کر دروازہ بند کر تے تھے حتی کہ جاتے وقت مجھے بھی دروازہ بند کرنے کا نہیں کہتے تھے ایک دن میں نے امام (رہ) سے فرمایا کہ جب خانم کمرے میں تشریف لاتی ہیں اسی وقت ان سے دروازہ بند کرنے کا کہیں تو امام (رہ) نے میرے جواب میں فرمایا مجھے انھیں حکم کرنے کا حق نہیں ہے۔