امام خمینی

امام خمینی(رح) نے ہمیں دوست اور دشمن کی پہچان کروائی ہے:یمنی انقلاب تحریک کے جنرل سیکریٹری

یمنی انقلابی تحریک کے جنرل سیکریٹری سید حسن العماد نے اسلام جمہوری ایران کے شہر دامغان میں شہداء غربت کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں امام خمینی پورٹل کے نامہ نگار سے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بد قسمتی سے ابتدائے اسلام سے آج تک امت مسلمہ دوست و دشمن کو نہیں پہچان پائی ہے،جبکہ امام خمینی (رہ) نے ہمیں جو سب سے اہم بات سکھائی ہے وہ دوست و دشمن کہ پہچان ہے،امام خمینی نے ہمیں بتایا ہیکہ آج جو ہمیں اتنا بڑا نقصان ہو رہا ہے،آج جو فقر اور جہالت جو ہمارے معاشرے میں ہے اور آج جو ہمارے سماج کی تقدیر ہمارے ہاتھوں سے نکل رہی ہے اس کا اصلی سبب آمریکا ،اسرائیل،برطانیہ،آل سعود اورآل خلیفہ وغیرہ ہیں۔

امام خمینی(رح) نے ہمیں دوست اور دشمن کی پہچان کروائی ہے:یمنی انقلاب تحریک کے جنرل سیکریٹری

یمنی انقلابی تحریک کے جنرل سیکریٹری سید حسن العماد نے اسلام جمہوری ایران کے شہر دامغان میں شہداء غربت کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں امام خمینی پورٹل کے نامہ نگار سے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بد قسمتی سے  ابتدائے اسلام سے آج تک امت مسلمہ دوست و دشمن کو نہیں پہچان پائی ہے،جبکہ امام خمینی (رہ) نے ہمیں جو سب سے اہم بات سکھائی ہے وہ دوست و دشمن کہ پہچان ہے،امام خمینی نے ہمیں بتایا ہیکہ آج جو ہمیں اتنا بڑا نقصان ہو رہا ہے،آج جو فقر اور جہالت جو ہمارے معاشرے میں ہے اور آج جو ہمارے سماج کی تقدیر ہمارے ہاتھوں سے نکل رہی ہے اس کا اصلی سبب آمریکا ،اسرائیل،برطانیہ،آل سعود اورآل خلیفہ وغیرہ ہیں۔

جناب سید حسن العماد کا تعلق یمن سے ہے وہ اس وقت یمن میں یمنی انقلابی تحریک کے سکریٹری جنرل کی حیثیت سے یمنی عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ ایران کی بین الاقوامی یونیورسٹی المصطفی سے دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد یمن پہنچے جہاں آپ یمنی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے والوں کا ساتھ دیا اور خود کو ایک خادم کی حیثیت سے یمنی عوام پیش کیا۔

سلام علیم ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی ہمیں دیا۔

امام خمینی پورٹل: امام خمینی (رہ)کی شخصیت کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟

علیکم السلام:

امام خمینی (رہ)ایک ایسی شخصیت تھی کہ جن کو خداوند متعال نے  دین الٰہی کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیئے بھیجا،امام خمینی (رہ) ایسی شخصیت تھی کہ جن کو خدا وندمتعال نے پرچم اسلام کی سربلندی کے لئے منتخب کیا،کیونکہ جس دور میں امام خمینی (رہ) تشریف لائے ،وہ ایک ایسا دور تھا جب عثمانی حکومت سرنگون ہو چکی تھی،وہ ایک ایسا دور تھا جب اردن کی ہاشمی حکومت ختم ہو چکی تھی،وہ ایک ایسا دور تھا جب مصر سے اخوان المسلمین کا خاتمہ ہو چکا تھا،اس دور میں یمن سے زیدیہ حکومت ختم ہو چکی تھی،مختصر یہ کہ اسلامی نام سے جو بھی حکومتیں برسر اقتدار تھیں وہ سرنگون ہو چکی تھیں اگر چہ بعض مقامات پر اسلامی نام باقی تھا لیکن اسلامی حکومت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی تھی،ایسے دور میں امام خمینی (رہ) نے اسلام کو دوبارہ احیاء کرنے والی شخصیت کے نام سے جہاں میں ابھر کر سامنے آئے۔کیونکہ اس دور میں آمریکا اور اسرائیل کا مقصد یہ تھا کہ دنیا میں اسلامی نام کا کوئی ملک باقی نہ رہے،آمریکا اسرائیل برطانیہ اب مطمئن تھے کہ اسلام اب اس دنیا سے ختم ہو رہا ہے،اور اب آمریکا خود کو پوری دنیا کا مالک سمجھنے لگا تھا کہ اچانک ایک سن رسیدہ انسان اٹھا جوآمریکا کو للکار کےکہتا ہیکہ آمریکا سب سے بڑا شیطان ہے، اس دور کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ کام ایک معجزہ تھا اور اگر ہم لوگ ہوتے تو شاید اس بات کا یقین کرنا بھی ہمارے لئے سخت تھا۔اور کیونکہ امام خمینی(رہ) نے خدا کے لئے ،اسلام کے نام پر قیام کیا تو اللہ نے اپنے وعدے کے مطابق کہ جو قرآن میں کیا ہے"اگر آپ اللہ کی نصرت کرو گے وہ تمہاری نصرت کرے گا"امام خمینی (رہ)کی مدد کی اور آپ کو کامیابی عطا فرمائی۔

امام خمینی پورٹل: یمن کے قیام میں امام خمینی (رہ)کی شخصیت کا کتنا اثر رہا ہے؟

آج پورے یمن  کی عوام کا مقصد آمریکا اور سرائیل کی نابودی ہے اور یمن میں ایک ہی نعرہ  دیا جاتا ہے"آمریکا مردہ باد،اسرائیل مردہ باد"یہ نعرہ امام خمینی(رہ) کی دین ہے،یعنی سب کے سب امام خمینی (رہ) کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

امام خمینی پورٹل: شیعوں کے علاوہ یمن کے بقیہ مذاہب کے لوگ امام خمینی (رہ)سے کتنے متاثر ہیں؟

آپ انصاراللہ کی مثال لے لیں یہ شیعہ اثناٰ عشری نہیں ہیں لیکن امام خمینی (رہ) سے بے حد محبت کرتے ہیں،اس کے علاوہ یمن کے شافعی مذہب، صوفی، اسماعیلی  اور بقیہ تمام مذاہب کے لوگ امام خمینی (رہ)کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چار سال سے دنیا کے بڑے بڑے طاقتور ملکوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

امام خمینی پورٹل: آج جو جہان اسلام میں تمام امت مسلمہ مشکلات میں گرفتار ہے افکار امام خمینی (رہ)کے روشنی میں ان کی نجات کا ذریعہ کیا ہے؟

تمام امت مسلمہ کی نجات کا واحد راستہ، قرآن و عترت سے وابستہ ہونا ہے کیونکہ انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی (رہ)قرآن و عترت سے محبت کا نتیجہ ہیں،اور جتنا ہم قرآن و اہلبیت سے قریب ہوتے جائیں گے اتنے مشکلات سے دور اور کامیابیوں کے قریب ہوتے جائیں گے  اور دنیا کے مقتدر ترین ممالک میں ہمارا شمار ہو گا۔

امام خمینی پورٹل: امام خمینی(رہ) سے آپ نے مہم ترین چیز کیا سیکھی؟

امام خمینی (رہ)نے ہمیں دوست اور دشمن کی پہچان کرائی ہے۔

امام خمینی پورٹل: آپ اس کنفرانس کو کیسے دیکھتے ہیں؟

ان کنفرانسوں کو مہم ترین کام دشمن کو جواب دینا ہے،وہ دشمن جو مقاومت کی صفوں میں رخنہ ڈالنا چاہتا ہے، وہ دشمن جو یہ سمجھتا تھا کہ ابھی بھی مقاومت الگ الگ دشمنوں کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے اور ہر ایک الگ الگ مورچوں پر لڑ رہی ہے،جبکہ اس وقت دشمن کے لیئے یہ واضح ہو چکا ہے کہ  ایسا نہیں ہے بلکہ پوری کی پوری مقاومت ایک مورچہ پر ،اور ہر ایک  کی گولیاں ایک دشمن کی طرف ہیں  اور سب کے سب ایک ہی کمانڈر کے حکم پر عمل کرتے ہیں،اور اس کمانڈر کا نام امام خامنہ ای ہے۔

امام خمینی پورٹل: آپ کے ملک کی مقاومت پر امام خمینی(رہ) کی شخصیت کا کتنا اثر ہے؟

بد قسمتی سے  ابتدائے اسلام سے آج تک امت مسلمہ دوست و دشمن کو نہیں پہچان پائی ہے،جبکہ امام خمینی (رہ) نے ہمیں جو سب سے اہم بات سکھائی ہے وہ دوست و دشمن کہ پہچان ہے،امام خمینی نے ہمیں بتایا ہیکہ آج جو ہمیں اتنا بڑا نقصان ہو رہا ہے،آج جو فقر اور جہالت جو ہمارے معاشرے میں ہے اور آج جو ہمارے سماج کی تقدیر ہمارے ہاتھوں سے نکل رہی ہے اس کا اصلی سبب آمریکا ،اسرائیل،برطانیہ،آل سعود اورآل خلیفہ وغیرہ ہیں امام خمینی(رہ) نے ہمیں سکھایا کہ امتوں کو خود بیدار ہونا پڑے گا اور وہ لوگ جو دشمن کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں انہیں ایک ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہو گا ،یہی مہمترین چیز ہے جو امام خمینی(رہ) نے ہمیں سکھائی ہے۔

امام خمینی پورٹل: یمن کے انقلاب کا مستقبل کیا ہے؟

سنت الٰہی یہ ہے کہ حق کامیاب ہو،ایران ،لبنان،یمن اور جو بھی حق پر ہو گا سنت الٰہی یہ ہیکہ وہ کامیاب ہو گا۔

عربی تنظیم نے جو ایران سے کہا ہیکہ یمن کے بارے میں کوئی مذاکرہ کیا جائے اس کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟

یہ لوگ چار سال تک لڑنے کے بعد اب ذلیل ہو چکے ہیں لہٰذا اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

ایران کا اس میں کیا کردار ہے؟

میں آپ کی خدمت میں عرض کر چکا ہوں  ہیکہ ایران اور خصوصا امام خمینی (رہ)نے ہمیں بیدار کیا ہے،اور اسلام کو دنیا میں دوبارہ زندہ کیا ہے۔

امام خمینی (رہ)کے بارے میں اگر ایک جملہ کہنا چاہیں تو وہ کیا ہے؟

ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ امام خمینی (رہ)کے جہاد کا نتیجہ ہے۔

ای میل کریں