رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله العظمی سید علی خامنہ ای نے 4 مارچ کو فقہ و علوم اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے ارکان سے ہونے والی ملاقات میں فرمایا کہ تمام اسلامی اور عرب ممالک کے عوام کی نظریں اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران پر مرکوز ہوئی ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عالم اسلام کو ایرانی عوام کے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے فرمایا کہ جو قومیں مشرق و مغرب کی مادی تمدن سے بیزار ہو چکی ہیں ان کا رجحان اب اسلامی طرز زندگی کی جانب ہوا ہے۔
حضرت آیتالله العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلام میں گھریلو زندگی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مردوں کی کامیابیوں میں عورت اور گھر کے افراد کا اہم اور نمایاں کردار ہوتا ہے۔
ابنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس میں ولی فقیہ کے نمائندےحجۃ الاسلام علی شیرازی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے تمغہ ذوالفقار دریافت کرنے پر جنرل قاسم سلیمانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
حجۃ الاسلام علی شیرازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلی ترین نشان حاصل کرنے پر جنرل قاسم سلیمانی ، سپاہ قدس کے اہلکاروں، ایرانی قوم اور اسلامی مزاحمت اور اس کے حامیوں اور طرفداروں کو تبریک اور تہنیت پیش کرتا ہوں اور ان کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں۔