عورت ہی سماج کو اچھے اخلاق سے مزین کرسکتی ہے
پیغمبراعظم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یگانہ روزگاربیٹی اورقرۃ العین الرسول بعثت کے پانچویں سال اس دنیاميں تشریف لائیں اورخانہ وحی میں اپنے پدربزرگوارکے دامن تربیت میں پروان چڑھیں اورعلم ومعرفت اورکمال کی اعلی منزلیں بھی آپ کے کمال لازوال کے سامنے ھیچ نظرآئيں ۔
ہجرت کے دوسرے سال آپ ، امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے رشتہ ازدواج ميں منسلک ہوئيں رسول اسلام کی لخت جگرنے حضرت علی علیہ السلام کے کاشانہ علم ومعرفت میں بحیثیت ایک زوجہ ذمہ داریوں اورفرائض کا اعلی ترین نمونہ پیش کیا اورایک ماں کی حیثیت سے رہتی دنیاتک لئے ایسی لافانی مثال قائم کی کہ ماں کی آغوش سے اولاد کومعراج عطا ہونے لگی ۔
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) نے کہ جن کا یوم ولادت بھی آج ہی ہے اپنے ایک خطاب میں فرمایا کہ اگرکسی دن کویوم نسواں یاپھر روزمادرسے منسوب کرنا ہے تو شہزادی کونین کے یوم ولادت باسعادت سے بہترموقع یا دن اورکون ہوسکتا ہے اسی مناسبت سے آج کے دن اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں مسلمان یوم نسواں یا روزمادرمناتے ہيں ۔شوہراپنی شریک حیات کی زحمتوں اوراسی طرح اولاد اپنی ماؤں کی شفقتوں اوران کی لازوال محبتوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کوتحفے اورتحائف پیش کرتے ہيں اوریوں اس مبارک دن کو کوثرولایت کے یوم ولادت کے طورپر ایک خوبصورت معنوی جشن سے معمورکرتے ہيں ۔
ادہر امام خمینی(رح) کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے حرم امام خمینی میں جناب فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کی مناسبت سے شہداء کے لواحقین اور تہران کی خواتین سے خطاب کرتے ہوے فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا اچھا اخلاق ان کی واضح خصوصیات میں سے تھا انہوں نے کہا کہ اخلاق ہی انسان کی کامیابی کا راز ہے بہت سارے عابد تھے مگر اخلاق نہ ہونے کی وجہ سے انھیں کامیابی نہیں ملی جبکہ اچھے اخلاق کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو کامیابی نصیب ہوئی۔
حرم امام خمینی(رح) کے متولی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوے فرمایا کہ صرف عورت ہی سماج کو با اخلاق بنا سکتی ہے اگر سماج کی عورتیں اچھے اخلاق کے زیور سے مزین ہوں تو پورے سماج میں ایک نئی تبدیلی آسکتی ہے ایک سماج کی کامیابی اس سماج کی عورتوں کی کامیابی پر موقوف ہے لہذا صرف عورت ہی پورے سماج اور خاندان کو اچھے اخلاق سے مزین کر سکتی ہے۔
یاد گار امام خمینی(رح) نے امام خمینی(رہ) کے گھر کے سکون اور اخلاق کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ امام (رہ) کے گھر میں سکون ان کی اہلیہ کی وجہ سے تھا انہوں نے کہا کہ اس ماں نے اپنے دو بیٹوں کو اسلام کی راہ میں قربان کیا ہے لیکن اپنے بیٹوں کی شھادت کے باوجود بھی ان کے اخلاق میں کوئی کمی نہیں آئی امام خمینی کی کامیابی میں ان کی روزجہ برابر کی شریک تھیں۔