نجف اشرف میں حضرت امام خمینی (رح) کے اصحاب و انصار کی داستان میں ذکر ہوا ہے کہ امام کے نجف آتے ہی ساواک سے وابستہ بعض لوگوں کی یہ کوشش تھی کہ امام اور آپ کے اصحاب و انصار کے خلاف مشکل ایجاد کردیں اور امام اور مراجع کے درمیان روابط کو کولا اور خدشہ دار بنادیں بالخصوص امام اور آقا حکیم کے درمیان اس کے باوجود جب آقا حکیم امام سے ملنے کے لئے آئے تو چند قدم استقبال کے لئے آگے بڑھے اور باہم گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ اس کے بعد ان دونوں عظیم شخصیات نے بہت ہی دوستانہ انداز میں گفتگو کی اور امام کی گرم جوشی کے ساتھ خداحافظی سے رخصت ہوئے۔