نجف اشرف میں بھی آیت اللہ حکیم کے انتقال کے بعد کچھ افاضل امام خمینی (رح) کا مجتہد اعلم کے عنوان سے تعارف کراتے تھے۔ انہی افاضل میں سے ایک شہید مدنی تھے جو حوزہ علمیہ نجف کی علم و فضیلت میں ایک مایہ ناز ہستی اور ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے تھے۔ وہ علمی لحاظ سے کفایہ اور مکاسب کے مدرس تھے اور فضیلت و پارسائی کے لحاظ سے بھی نجف میں مقبول تھے۔ تمام مجتہدین کے درمیان اس بزرگ عالم دین کا امام کو مجتہد اعلم کے عنوان سے تعارف کرانا بہت موثر ثابت ہوا؛ کیونکہ یہ اس وقت کے حکیم، شاہرودی اور خوئی جیسے تمام اکابر آیات کی علمی اور فقہی توانائی سے واقف تھے۔ اس کے بعد کسی کا مجتہد کے عنوان سے تعارف کرانا یقینا مفید اور موثر ہوگا۔