امام خمینی(رح)

امام خمینی(رح) صرف شیعوں کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے راہنما تھے:صدر شیعہ فیڈریشن جموں

اگر آج مسلمانوں کو سامراجی طاقتوں کو شکست دینی ہے تو انھیں امام خمینی(رح) کی طرح اخلاص کے ساتھ اللہ کی راہ میں قدم اٹھانا ہوگا۔

امام خمینی(رح) صرف شیعوں کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے راہنما تھے:صدر شیعہ فیڈریشن جموں

اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں شیعہ فیڈریشن جموں کے صدر نے کہا کہ امام خمینی(رح) آج پہلے کہیں زیادہ امام خمینی(رح) کے افکار پر عمل کرنے کی ضرورت ہے آج عالم اسلام کو صرف امام خمینی(رح) کے افکار پر عمل کرنے سے نجات مل سکتی ہے اگر آج مسلمانوں کو سامراجی طاقتوں کو شکست دینی ہے تو انھیں امام خمینی(رح) کی طرح اخلاص کے ساتھ اللہ کی راہ میں قدم اٹھانا ہوگا۔

شیعہ فیڈریشن جموں کے صدر الحاج جناب عاشق حسین خان صاحب کا تعلق ہندوستان کی ریاست جموں و کمشیر کے صوبہ جموں سے ہے آپ نے ابتدائی تعلیم ھندوستان کے شہر جموں میں حاصل کی اور اس کے بعد اپنے والد مرحوم کے ساتھ تجارتی امور میں حصہ لیا آپ اس وقت جموں میں شیعہ قوم کے سیاسی راہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے سماجی راہنما بھی ہیں اس وقت آپ سیاسی میدان میں جموں کے شیعوں کی نمائندگی کر رہے ہیں آپ کی قابلیتوں اور دینی خدمات کو دیکھتے ہوے قوم نے آپ کو تین بار شیعہ فیڈریشن جموں کا بلا مقابلہ صدر انتخاب کیا ہے آپ جیسی شخصیتوں نے صوبہ جموں کے شیعوں کو نہ صرف ملکی سطح بلکہ عالی سطح پر پہنچنوایا ہے۔

امام خمینی پورٹل: آپ نے امام خمینی(رح) کوکب اور  کیسے پہچانا؟

سلام علیکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم امام خمینی (رح) کی شخصیت کو پہچاننا آسان نہیں ہے میں آج بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے امام خمینی (رح) کو پہچانا ہے بلکہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے ان کی شخصیت سے اپنی استعداد کے مطابق آشنائی حاصل کی ہے میں اس وقت سے امام خمینی(رح) کے بارے میں سن رہا ہوں جس وقت آپ نے ایران میں شاہی حکومت کے خلاف اسلامی تحریک کا آغاز کیا اور پوری دینا کے میڈیا نے آپ کی اس تحریک کو اپنی خبروں میں بیان  آپ کی شخصیت اسی وقت سے عالمی شخصیت بن چکی تھی اور آپ نے سیرت انبیاء اور ائمہ اطھار علیھم السلام پر عمل کرتے اپنی اس اسلامی تحریک کو کامیاب بنایا۔

امام خمینی پورٹل: امام خمینی(رح) کی شخصیت کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟

امام خمینی(رح) کی شخصیت کے بارے میں ہمارا نظریہ یہ ہیکہ وہ ایک دینی راہنما تھے جنہوں نے اسلام کا صحیح معنی میں مطالعہ کیا تھا اور اسلام کو سمجھا تھا اور اسلام کو سمجھ کر اسلام  کے آنے کے مقصد کو درک کیا تھا جب انہوں نے دیکھا کہ ایران میں جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے اسلام کے خلاف عمل ہو رہا ہے تو انھوں نے اپنی دینی ذمہ داری سمجھتے ہوے شاہی حکومت کے خلاف اسلامی تحریک کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں شاہی حکومت نے آپ کو ملک بدر بھی کیا لیکن آپ نے پرورگار متعال پر توکل رکھتے ہوے اپنی تحریک کو جاری رکھا ہے آپ نے ایران سے نکل کر فرانس تک اپنی تحریک کی آواز پہنچائی آج ایران میں جو اسلامی حکومت قائم ہے وہ آپ کے افکار اور اس تحریک کا نتیجہ ہے۔

امام خمینی پورٹل:امام خمینی(رح) کو ایران میں اسلامی انقلاب لانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟

جیسے کہ میں پہلے ہی عرض چکا ہوں کہ ایران ایک ایسا ملک تھا جہاں ملسمانوں کی اکثریت تھی وہیں اسلام کے خلاف حکومتی سرگرمیوں کو دیکھ کر امام خمینی(رح) کو اس  بات کا احساس ہوا کہ ایک ایسے ملک میں اسلام کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں جس کی اکثریت اسلام کی پیروکار ہے جہاں لوگوں کو اسلام کے قریب لانا چاہیے وہیں شاہ لوگوں کو اسلام سے دور کرنے کی کوشش کر رہاہے اور وہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی ہر ممکن کی کوشش کر رہا ہے امام خمینی(رح) نے جب دیکھا کہ شاہ اسلام کو ختم کرنا چاہتا ہے تو انھوں نے اسلام کے حق میں آواز میں بلند کی اور شاہی حکومت کے خلاف ایک اسلامی تحریک کا آغاز کیا جس میں ایرانی عوام نے بھی اپنے راہنما پر بھروسہ کرتے ہوے ان کا مکمل ساتھ دیا۔

امام خمینی پورٹل: تمام بڑی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود بھی اسلامی انقلاب میں امام خمینی(رح) کی کامیابی کا کیا راز ہے؟

میرای نظر میں اسلامی انقلاب کا راز اسلامی انقلاب کے بانی کا اخلاص ہے کیوں کہ آپ نے اس تحریک کو اخلاص کی بنا پر شروع کیا تھا اور آپ کو اللہ پر بھروسہ تھا لہذا آپ کے دل میں شاہی حکومت کا ذرا بھی خوف نہیں تھا اس تحریک میں آپ کے پاس سب سے اہم جو اسلحہ تھا وہ اخلاص تھا آپ نے اپنے اخلاص کے ساتھ سپر طاقتوں کا مقابلہ کیا اور انھیں ہر میدان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اسلامی انقلاب کی واحد وجہ امام خمینی(رح) کا ایمان، توکل اور اخلاص ہے اسی وجہ سے آج جموں و کشمیر میں بھی نہ صرف شیعہ بلکہ اہل سنت کے مفکرین بھی امام خمینی(رح) کی شخصیت کے قائل ہیں اور ریاست جموں و کشمیر ہندوستان کی وہ واحد ریاست ہے جہاں مسلمانوں کے درمیان بھترین اتحاد قائم کیا یہ اتحاد امام خمینی(رح) کے افکار پر عمل کرنے کا  نتیجہ ہے کیوں کہ آپ صرف شیعوں کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے راہنما تھے شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں نے ہمیشہ امام(رہ) کے افکار اور مقام معظم رہبری کی تاکیدات کو مد نظر رکھتے ہوے عمل کیا ہے آج ولایت ہی ہماری پہچان ہے۔

امام خمینی پورٹل: اس وقت ہر طرف اسلام اور ملسمانوں کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں کیا امام خمینی(رح) کے افکار عالم اسلام کو اس بحران سے نجات دلا سکتے ہیں؟

اس وقت جبکہ ہر طرف سے اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ایسے حالات میں اگر عالم اسلام کو اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کا جواب دینا ہے تو انھیں  امام خمینی(رح) کے افکار پر عمل کرنا ہو گا آپ کے افکار ہی مسلمانوں کی نجات کا ذریعہ بن سکتے ہیں کیوں کہ آپ  ہمیشہ مسلمانوں کو متحد رہ کر اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی تاکید کرتے تھے امام خمینی(رح) عالم اسلام کی ان چند شخصیتوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی کوشش کی ہے اور آج بھی اگر تمام اسلامی ممالک امریکہ اور اسرائیل کی رضایت جلب کرنے بجاے اللہ کی رضایت حاصل کرنے کے لئے متحد ہو کر ایران کا ساتھ دیں تو یقینا جیت ہماری ہوگی اس وقت ہمیں سیاسی، سماجی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

امام خمینی پورٹل: امام خمینی(رح) کی شخصیت کے بارے میں ایک جملہ کہیں؟

امام خمینی(رح) آج بھی مظلوموں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

 

 

ای میل کریں