قرآنی کاروان نے امام خمینی(رح) کے گھر کو گلباران کیا
یہ قرآنی کاروان 22 دنوں میں ایران کی 22 ریاستوں اور تیس سے زیادہ شہروں کا سفر کریں گے جہاں وہ اسلامی جموریہ ایران کی مختلف مساجد اور درگاہوں میں ملکی اور بین الاقوامی قاریوں اور حفاظ کی موجودگی میں بہترین قرآنی پروگراموں کو مومنین کے سامنے پیش کریں گے۔
ایران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ قرآنی کاروان 15 افراد پر مشتمل ہے جس نے اپنے اس سفر کے دوسرے دن ایران کے شہر خمین میں اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) کے گھر کی زیارت کی اور اس با برکت کو گلباران کیا۔
قرآنی کاروان کے میر صحافیوں سے بات کرتے ہوے اپنے ایک انٹرویو میں کہا یہ قرآنی کاروان 22 دنوں میں ایران کی 22 ریاستوں اور تیس سے زیادہ شہروں کا سفر کریں گے جہاں وہ اسلامی جموریہ ایران کی مختلف مساجد اور درگاہوں میں ملکی اور بین الاقوامی قاریوں اور حفاظ کی موجودگی میں بہترین قرآنی پروگراموں کو مومنین کے لئے پیش کریں گے۔
احمد حاج ابوالقاسمی نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا یہ قرآنی کاروان تہران میں امام خمینی(رح) کے مزار پر حاضری دے کر اسلامی انقلاب سے تجدید عہد کرے گا اس کے بعد قم، مرکزی ریاست، اراک، خمین، کرمان، یزد، جنوبی خراسان، اصفھان، کاشان، خرمشھر، آبادان، بوشھر، ھرمزگان، شاھرود اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے شہروں کا سفر کرے گا جہاں وہ اپنے قرآنی پروگراموں کو پیش کریں گے۔
انہوں نے اس کاروان کے اہداف اور مقاصد کو بیان کرتے ہوے فرمایا اس کاروان کے ذریعے ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں موجود علمی اور قرآنی شخصیتوں کو متعارف کرایں گے۔
ریڈیو قرآن کے ڈائریکٹر اپنے بیان میں کہا اس کاروان میں ملک کے ممتاز حفاظ، قاری اور تواشیح اجراء کرنے والے موجود ہیں جو ہر شہر میں داخل ہونے سے پہلے اس شہر میں موجود گلزار شہداء میں شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے اس کے بعد اپنے پروگراموں کو انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا ہم ایران کے دور افتادہ علاقوں اور مختلف شہروں سے قاریوں اور حفاظ کو جمع کرنا چاہتے اور ایسے افراد کو معاشرے کے سامنے متعارف کرانے چاہتے ہیں جن کے اندر بہترین قرآنی صلاحتیں پائی جاتی ہیں۔
اس کاروان کے اعضا نے خمین شہر کو محلات شہر کے مقصد سے ترک کیا جہاں پہنچ کر وہ مختلف شخصیتوں کریں گے اور اس کے بعد وہاں سے دلیجان کے لئے روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کے بانی نے ہمیشہ سے قرآن کریم کی مہجورہت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے تھے کہ قرآن کریم ہمارے درمیان ہماری ہدایت کے لئے ہے اور اگر ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی چاہیے تو قرآن اور اہل بیت علیھم السلام سے تمسک کرنا ہو گا اور قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے اہل بیت علیھم السلام کی تعلیات کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔