علامہ ابن علی واعظ
پھر ذہن اہل فکر میں آیا ہے انقلاب
پھر وا ہوا ہے دہر میں تاریخ حق کا باب
آزادی ضمیر کے کھلنے لگے گلاب
صدیوں جوچپ رہی تھی وہ گویا ہوئی کتاب
پھیلی فضائے دہر میں فاران کی صدا
ہر سمت گونجنے لگی قرآن کی صدا