عراق کی بعثی حکومت نے اگر چہ آقا خوئی کے ممتاز شاگرد، مرحوم حاج شیخ محمد علی توحیدی اور آیت اللہ شیخ جواد تبریزی جیسے لوگوں کو نکالا گیا اور جیسا کہ میں نے سنا ہے اس سے پہلے آقا سید محمد شیرازی کو کویت جلاوطن کردیا تھا اس کے بعد ان کے بھائیوں اور متعلقین کو بھی نکال دیا۔ لیکن اس بار آقاخوئی (آپ کے داماد)، آقا مستنبط، مرحوم آقا سبزواری، آقا غروی، آقا سیستانی، آقا بروجردی جیسے نجف کے صف اول کے علماء اور آقا خوئی کے نمایاں شاگردوں کو عراق سے نکالنے کی جرات نہیں کی کیونکہ اس دفعہ اس طرح کے مسائل سے الجھنا مشکل تھا۔