فرار شاه

فرار شاه

شاہ کا فرار ہماری ملت کی کامیابی کا سب سے پہلا مرحلہ ہے اور ابھی ہمیں بہت ساری مشکلات دی پیش ہیں

امام خمینی (رح) نے شاہ کے فرار کی مناسبت سے بیرونی نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ کے نکلنے کے بعد انقلاب کے پروگرام کی تشریح کی اور فرماتے ہیں: شاہ کا فرار ہماری ملت کی کامیابی کا سب سے پہلا مرحلہ ہے اور ابھی ہمیں بہت ساری مشکلات دی پیش ہیں۔ ملت کو معلوم ہونا چاہیئے کہ شاہ کا صرف فرار کر جانا کامیابی نہیں ہے بلکہ کامیابی کا مقدمہ ہے .... ہمیں ابھی بہت سارے مشکل مسائل کا سامنا ہے اور ہم لوگ ایک بکھری ہوئی حکومت کے وارث ہوئے ہیں جس کا ذمہ دار 50/ سالہ پہلوی حکومت اور 30/ سال سے زیادہ محمد رضا شاہ کی سلطنت ہے ان تمام برائیوں اور فسادات کی ذمہ دار یہ دونوں حکومتیں ہیں۔ لہذا اس میں تبدیلی لانے کے لئے قوم کی ہر فرد اور ہر طبقہ کو قیام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس راہ میں سب سے پہلا قدم خرابیوں کو دور کرنا ہے جو استعمار کے نوکر شاہ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہر طبقہ قیام کرے گا۔

ای میل کریں