نجف اشرف میں امام خمینی(رح) کا گھر

نجف اشرف میں امام خمینی(رح) کا گھر

بہت سارے زائرین جو کہ امام علی علیہ السلام کی زیارت کے لئے نجف اشرف میں داخل ہوتے ہیں وہ اسی شہر میں امام خمینی(رح) کے گھر کا بھی دورہ کرتے ہیں نجف میں امام خمینی(رح) کا گھر الرسول روڈ پر قائم امیرالمومنین کتب خانہ کے قریب واقع ہے ۔

نجف اشرف میں امام خمینی(رح) کا گھر

بہت سارے زائرین جو کہ امام علی علیہ السلام کی زیارت کے لئے نجف اشرف میں داخل ہوتے ہیں وہ اسی شہر میں امام خمینی(رح) کے گھر کا بھی دورہ کرتے ہیں نجف میں امام خمینی(رح) کا گھر الرسول روڈ پر قائم امیرالمومنین کتب خانہ کے قریب واقع ہے ۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق بہت سارے زائرین جو امام علی علیہ السلام کی زیارت کے لئے نجف اشرف میں وارد ہوتے ہیں وہ اسی شہر میں امام خمینی(رح) کے گھر کا دورہ بھی کرتے ہیں نجف میں امام خمینی(رح) کا گھر الرسول روڈ پر واقع امیرالمومنین کتب خانہ کے قریب ہے ۔

اس گھر کو امام خمینی(رح) نے دو حصوں میں تقسیم کیا تھا ایک حصہ میں امام خمینی(رح) کے بچے رہتے تھے جب کہ اسی گھر کے دوسرے حصہ میں امام (رہ) کا دفتر تھا جس میں امام (رہ) لوگوں سے ملاقات کرتے تھے امام خمینی (رح) نے اس گھر میں کراے دار کی حیثیت سے زندگی بسر کی  یہ گھر حالیہ سالوں میں مکمل طور پر خراب کر دیا گیا تھا۔

موسسہ تنظیم و نشر و آثار امام خمینی(رح) 1999 میں اس گھر کی خریداری کر کے اس کی مرمت کا کام  شروع کیا جو کہ 2001 میں مکمل ہوا  اس گھر کی مرمت کرتے وقت  اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ گھر کا اصلی ڈھانچہ اور نقشہ اپنی  اصلی حالت  پر باقی رہے تاکہ اس گھر کو دیکھنے والوں کو یہ معلوم ہو سکے کہ  امام خمینی(رح) نے ملک بدری کے دوران اسلامی انقلاب کے لئے کتنی مشکلات اور سختیوں کو برداشت کیا ہے۔

اس گھر میں داخل ہوتے ہی انسان کی نگاہ سورہ نور کی آیت نمبر 36 اور امام خمینی(رح) کی تصویر پر پڑھتی ہے جب کہ اس گھر کو آپ کی مختلف خوبصورت تصویروں سے مزین کیا ہوا ہے جن کو گھر  میں داخل ہونے کے بعد  دیکھا جا سکتا ہے اس گھر کے تہخانے کی ٹھنڈی  ہوا اور اس کی دیوار پر موجود امام خمینی(رح) اور ان کے ساتھیوں کی لگی ہوئی دلچسپ تصویر زائرین کے بڑھتے ہوے قدموں کو روک لیتی ہے اور ہرانسان اس نرم فضا میں دیوار میں لگی ہوئی تصویر سے لطف اندوز ہونے کے لئے رک جاتا ہے۔

آج بھی بہت سارے لوگ مختلف مناسبتون پر نجف اشرف میں امام خمینی(رح) کے تاریخی گھر کا دورہ کرتے ہیں اس گھر میں آج بھی دینی معارف کی گسترش کے لئے دینی کلاسز کا اہتمام کیا جاتا جبکہ وہیں محققیں کے لئے ایک لائبریری بھی قائم کی گئی ہے۔

امام خمینی(رح) کے اس نورانی گھر میں ہر روز صبح 6 بجے آذان ظہر تک اور شام تین بجے سے آٹھ بجے تک چھ کلاسیں برگزار ہوتی ہیں جن میں نجف اشرف کے  ممتاز اساتید معارف اسلامی کا  درس دیتے ہیں جبکہ 12 سے تین بجے تک طلاب کتب خانہ میں بیٹھ کر مطالعہ کرتے ہیں ان کلاسوں میں شرکت کرنے والے طلاب کی تعداد مختلف ہے مجموعی طور پر 200 طالبعلم  ان کلاسوں میں شرکت کر کے دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔


ای میل کریں