رہبر انقلاب اسلامی

انقلابی افکار کے فروغ سے ثقافتی میدان میں دشمن کی یلغار کو ناکام بنایا جا سکتا ہے

شہیدوں کی یاد میں پروگرام منعقد کرنا بہت ہی عمدہ اور بہترین کام ہے

ابنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ خراسان جنوبی میں شہداء کی یاد میں کانفرنس منعقد کرنے والی کمیٹی کے اراکین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ 14 آبان 1397 ہجری شمسی میں ملاقات کی، اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے معنویات پر دشمن کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: نئی انقلابی نسل کے فروغ سے دشمن کے معنویات پر حملے جنگی حملوں کی طرح ناکام ہوجائیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ خراسان جنوبی کے عوام کو مؤمن اور مخلص قراردیتے ہوئےفرمایا: شہیدوں کی یاد میں پروگرام منعقد کرنا بہت ہی عمدہ اور بہترین کام ہے اور اس اہم کام کی آج ملک کو سخت ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: شہیدوں نے دفاع مقدس میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک کا دفاع کیا اور آج وہ اپنی معنویت اور تشخص کے ساتھ ملک اور اسلام کا دفاع کررہے ہیں ۔ لہذا دفاع مقدس ایک حقیقت ہے جس کا سلسلہ جاری ہے۔

ای میل کریں