چابہار

چابہار میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں شہداء کی تعداد4 تک پہنچ گئی

گزشتہ روزاسلامی جمہوریہ ایران کے شہر چابہار میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں شہداء کی تعداد4 تک پہنچ گئی

چابہار میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں شہداء کی تعداد4 تک پہنچ گئی

گزشتہ روزاسلامی جمہوریہ ایران کے شہر چابہار میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں شہداء کی تعداد4 تک پہنچ گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی بری فوج کے سربراہ نے چا بہار میں دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گاڑی کو چابہار پولیس ہیڈ کوارٹر میں لے جانا چاہتا تھا جسے سکیورٹی اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے چا بہار میں دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گاڑی کو چابہار پولیس ہیڈ کوارٹر میں لے جانا چاہتا تھا جسے سکیورٹی اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک زخمی کے علاوہ ديگر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئي ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دھماکے میں اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹنے سے اکثر افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں صرف ایک کی حالت تشویش ناک ہے باقی زخمیوں کو اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد کو ہدف تک پہنچنے میں ناکام بنادیا۔

ادہر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں چابہار میں دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چابہار کا واقعہ دشمن کی جانب سے مشرقی سرحدوں پر معاشی ترقی، استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ انہوں نے اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس بات سے واقف ہے کہ دہشت گرد کن کے اشاروں پر چل رہے ہیں اور ان کی پشت پناہی اور حمایت کہاں سے کی جارہی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج بعض ممالک کے پالے ہوئے دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر نے چابہار میں ایک اور سفاکانہ کارروائی کی اور وہ اس علاقے کی اقتصادی ترقی کو متاثر کرکے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایران کی مشرقی سرحد غیرمستحکم ہے اور یہاں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کا امکان نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسی سفاکانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لاکر انھیں ان کے غیرانسانی جرائم کی کڑی سزا دے گا۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے چابہار کے پولیس مرکز کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں 4اہلکار شہید اور 40 زخمی ہوئے۔

ای میل کریں