امام خمینی(رح) کے ہماری مادر گرامی کے ساتھ بہت عجیب عاطفی تعلقات تھے۔ امام (رح) نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں، مادر گرامی کا ہاتھ پکڑا اور میرے ہاتھ پر رکھ کر فرمایا: ان کی مرضی کے خلاف کوئی کام نہ کرنا، کیونکہ آپ کی ماں کا اب خدا کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔ اور اس سے ہٹ کر بھی امام (رح) کے ہماری ماں کے ساتھ گہرے دلی روابط تھے۔ یہاں تک کہ رہبر معظم؛ حضرت آیت اللہ خامنہ ای؛ کا حج کے مسئلے پر مجھے حکم دینا، کہ جس پر میری ماں نے مجھے کہا: میں راضی نہیں ہوں۔ اس کے بعد میں نے ہر چیز کو چھوڑدیا، کیونکہ امام (رح) نے مجھے اپنی زندگی کے آخری ایام میں یہ وصیت فرمائی تھی۔