تہران، قومی یوم بحریہ کی مناسبت سے ایرانی نیول چیف اور بحریہ کے سنیئر کمانڈروں نے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رض) کے روضے پر حاضری دی۔
اسلامیہ جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران، سمندری دفاعی اور فلوٹز سے متعلقہ تمام مصنوعات کے شعبوں میں خودکفیل ہوچکا ہے۔
یہ بات ایرانی نیول چیف ایڈمیرل حسین خانزادی نے بروز منگل قومی یوم بحریہ کی مناسبت سے امام خمینی کے مزار میں بانی انقلاب (رح) کی خواہشات کے ساتھ تجدید عہد کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایران کے امیرالبحر ایڈمیرل 'نے کہا کہ ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کے زمانے میں( 1357 شمسی کو )عالمی سامراج کے خلاف مقابلہ کرنے کا وعدہ کیا اور اب ہم اس شاندار انقلاب کے ثمرات کو دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی بحری فورسز نے ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران بہت سی کوششیں کر کے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کیا۔
ایڈمیرل خانزادی نے بتایا کہ ایرانی بحریہ نے ملک کی تمام سمندری حدود کی مکمل سیکورٹی کو فراہم کیا ہے۔
اس ایرانی فوجی عھدیدار نے بتایا کہ ہم مکمل طور پر سمندری مصنوعات اور سہولیات کی تعمیر میں خودکفیل ہیں اور اس بات سے یہ ظاہر ہوتی ہے کہ پابندیوں سے ایران پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی بحریہ کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عنقریب ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے 'سہند، دنا اور دماوند' تین نئے فرگیٹ کو ایران کے جنوبی اور شمالی بحری بیڑے میں شامل کردیا جائے گا۔
امیر البحر خانزادی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمندر میں کہیں بھی عالمی کشتیوں اور تیل بردار جہازوں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرے گا اور ہم انھیں تحفظ فراہم کریں گے۔