اگر کبھی امام خمینی (رح)، دوران درس غصے میں آجاتے اور غصے کی شدت سے چیختا چاہتے تو جس پر غضبناک ہوتے اسے فقط اتنا فرماتے تھے: (مولانا) یعنی اے میرے سید و سردار اور اس کے بعد اپنا ہاتھ زمین پر مارتے اور بس۔ یعنی غصے میں ہونےکے باوجود بھی آپ کو اپنے نفس پر بے حد تسلط تھا۔ یہی وجہ تھی کہ ایک بار بھی آپ کی زبان سے تلخ اور ناروا جملہ سنائی نہ دیا اور اگر کبھی آپ کوئی بات، بلند آواز میں بھی کرنا چاہتے تو فقط اس حد تک کہ جس طرح پہلے بیان ہوچکا ہے یا حداکثر یہ فرماتے تھے: "آقا! توجہ سے سنیں، مولانا! اس بات پر توجہ کریں"