مرحوم آیت اللہ العظمی بروجردی کی ریاست و زعامت کے زمانے میں سارے قم میں، آپ کے دروس، علمی اور پر معرفت ترین درس ہوا کرتے تھے اور شاید یہی وجہ تھی کہ مخلص اور فاضل طلاب کسب فیض کے لئے آپ ہی کے محضر میں حاضر ہوتے اور آپ سے فیض، حاصل کرتے تھے۔ سارے حوزہ علمیہ قم میں، آپ کے دروس سے منظم تر درس، کسی کا بھی نہیں ہوتا تھا، یہاں تک کہ دوسرے حوزوں میں بھی، مثلا حوزہ علمیہ نجف، اصفہان اور مشہد و غیرہ میں آپ کے درس میں نظم و ضبط کا چرچا تھا۔ لہذا آپ کی کلاسز میں ہمیشہ بے مثال نظم دکھائی دیتا تھا۔