تمام شاگردوں کو ایک نظر سے دیکھنا

تمام شاگردوں کو ایک نظر سے دیکھنا

امام خمینی (رح) کا رویہ، تمام شاگردوں سے یکساں اور مساوی ہوتا تھا ا

ہمیشہ امام خمینی (رح) کا رویہ، تمام شاگردوں سے یکساں اور مساوی ہوتا تھا اور کبھی بھی آپ نے کسی شاگرد کو اپنی ذاتی خواہشات کے سبب، دوسروں پر برتری نہیں دی۔ اور نہ ہی کبھی اس طرح کیا کہ کچھ شاگردوں سے تو آپ بہت زیادہ محبت کریں اور انہیں پسند فرمائیں اور کچھ سے کم یا پھر جو مدت دراز سے آپ کی خدمت میں تھے ان پر خصوصی الطاف فرمائیں جبکہ آنے والوں سے بے رخی کریں۔ آپ کی ذات میں یہ صفت اس حد تک تھی کہ آپ پرانے شاگردوں کو بھی عام طلاب پر ترجیح، نہیں دیتے تھے۔ اور میں نے آپ کی اس صفت کو خود اپنے ساتھ آپ (رح) کے رویہ اور سلوک سے درک کیا، لیکن میں نہ فقط آپ کے اس طریقہ کار سے ناراض نہ ہوا بلکہ آپ کے ساتھ میری محبت میں اور بھی اضافہ ہوگیا۔

ای میل کریں