ابنا کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہدائے قزوین کی یاد میں اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں سے خطاب میں فرمایا: جہاد و شہادت کے جذبے کے فروغ کی صورت میں مشرق و مغرب کی طرف رجحان ختم ہوجائےگا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 14 آبان 1397 ہجری شمسی میں شہدائے قزوین کی یاد میں اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں سے خطاب کیا جسے آج قزوین میں اس اجلاس کے مقام پر پیش کیا گيا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نے قزوین کی جغرافیائی ، تاریخ اور ثقافتی پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کے فروغ اور دفاع مقدس میں صوبہ قزوین کے علماء ، بزرگوں اور شہداء کی قربانیاں باعث فخر ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کو بہترین نمونہ اور اسوہ قراردیتے ہوئے فرمایا: شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رہےگی اور جہاد و شہادت کی ثقافت کو اگر فروغ دیا جائے تو مشرق و مغرب کی طرف رجحان ختم ہوجائےگيا۔