حضرت استاد شروع شروع میں میوزیم کے نزدیک ایک چھوٹی سی مسجد میں تدریس کیا کرتے تھے کیونکہ جگہ تنگ تھی اور شاگردوں کی تعداد زیادہ اس لئے کسی نے مشورہ دیا کہ آپ تدریس کے لئے کسی وسیع جگہ کا انتخاب فرمائیں۔ امام خمینی (رح) نے مسجد سلمان فارسی کو منتخب کیا۔ اور یہ بات آپ کے تقوا کی علامت تھی کیونکہ جو کوئی بھی حرم کے نزدیک تدریس کرتا تھا اصولا اس کے لئے ضروری تھا کہ وہ یا تو مسجد اعظم یا حداقل مسجد امام میں تدریس کے لئے جائے (کہ جو اساتید حوزہ کے لئے ایک افتخار کی بات تھی) نہ کہ مسجد سلمان فارسی میں کہ جو حرم سے دور ایک چھوٹی سی گلی میں واقع تھی۔ مسجد سلمان فارسی میں شروع میں آپ زمین پر بیٹھے تھے اور دوران تدریس، کبھی کبھی آپ مسجد کے شرقی شمالی ستون سے ٹیک لگا کیا کرتے تھے اور اکثر درس کے ختم ہونے تک دو زانو بیٹھا کرتے تھے۔ ایک دن ایک شاگرد نے آپ کے لئے زمین پر ایک کمبل بچھادیا آپ اس دن تو کمبل پر بیٹھ گئے لیکن درس کے بعد اس سے فرمایا کہ: کل کمبل نہ لانا۔