اگر اجازت ہو تو آپ کی خدمت میں لے آؤں؟

اگر اجازت ہو تو آپ کی خدمت میں لے آؤں؟

جب ہم آپ کے درس خارج کی کلاسز میں شرکت کرتے تھے ...

مجھے آج تک یاد ہے کہ جب ہم آپ کے درس خارج کی کلاسز میں شرکت کرتے تھے تو صرف آپ کی طرف سے ہونے والی حوصلہ افزائی کی وجہ سے، فقہی قواعد کے عنوان سے ہم، آپ کے درس میں کی جانے والی معاملات کی بحث کی تفسیر اور شرح کیا کرتے تھے۔ ایک دن درس کے بعد مسجد سے گھر کی جانب آتے وقت، فرصت پاکر میں نے عرض کی: آقا! میں نے آپ کے دروس میں بیان ہونے والی کچھ بحثوں کو لکھا ہے اگر اجازت ہو تو آپ کی خدمت میں لے آؤں؟

آپ نے مثبت جواب دیا اور میری حوصلہ افزائی فرمائی۔ سات یا آٹھ دنوں کے بعد، آپ نے میری تحریر مجھے واپس کی۔ میں نے دیکھا کہ اس رسالے کو آپ نے بڑے غور سے پڑھا ہے اور اس میں موجود، اشکالات کو بڑی دقت سے لکھا ہے۔ لہذا آپ کا یہ رویہ ہمارے لئے ایک بہت بڑی خوشی کی بات تھی۔ اس کے بعد آپ نے مجھے فرمایا:

یہ جو آپ نے اپنی شرح میں اشکال کیے ہیں میں ان پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ " امام کے اس رویہ سے ہم نے خود پر لازم سمجھ لیا تھا کہ امام کے دروس میں بیان ہونے والی تمام بحثوں کو شروع سے آخر تک لکھیں۔

ای میل کریں