امام خمینی قرآن کریم تلاوت کرتے ہوے

قرآن کریم مومنین کے اطمینان و سکون کا ذریعہ ہے

قرآن کریم مومنین کے اطمینان و سکون کا ذریعہ ہے

قرآن کریم مومنین کے اطمینان و سکون کا ذریعہ ہے

قرآن کریم ایک ایسی کتاب کہ جس کو بار بار پڑھنے سے انسان کو نئے نکات ملتے ہیں یہ وہ کتاب جس کا مطالعہ ہر بار انسان کے علم میں اضافہ کرتا ہے یہ وہ عظیم کتاب جس میں خدا وند متعال اپنے بندوں سے گفتگو کرتے ہوے راہ نجات کی طرف ان کی ہدایت کرتا ہے۔

یہ وہ کتاب ہے جو مومینین کے دلوں میں اطمینا و سکون کا ذریعہ ہے اس کی تلاوت سے مومنین اپنے دلوں میں اطمینان و سکون حاصل کرتے ہیں قرآن کریم رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ایک ایسا معجزہ جس کی مثل آج تک کوئی نہیں لا سکا، قرآن کریم انسانوں کی ہدایت کا ذریعہ ہے اگر کوئی اپنی ہدایت چاہتا ہے تو قرآن کریم اس کے لئے بہترین ہادی ہے۔قرآن کریم دلوں کی بہار ہے جس سے دلوں کی بیماریوں کو شفاء ملتی ہے انسان کو سعادت اور کامیابی بھی اسی سے ملتی ہے۔

امام خمینی (رح) ہمیشہ اسلامی معاشرہ اور نوجوانوں کو اس عظیم کتاب سے انس پیدا کرنے کی تاکید کرتے تھے امام خمینی(رح) کا یہ ماننا تھا کہ  قرآن کریم وہ واحد آسمانی کتاب جس کو ہر انسان سمجھ کر اس پر عمل کر سکتا ہے۔

امام خمینی(رح) اسلامی انقلاب کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں اسلامی انقلاب کی کامیابی قرآن پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔

رہبر کبیر انقلاب حضرت امام خمینی(رح) قرآن کی تلاوت کی اہمیت و فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر انسان کو اس کی تلاوت اور اس کے معنی و  مفاھیم میں توجہ کرنی چاہیے یہ کتاب تمام انسانوں کی ہدایت کا ذریعہ ہے بس فرق صرف اتنا ہیکہ ہر کوئی اپنی استعداد کے مطابق اس کو سمجھ سکتا ہے۔

امام خمینی(رح) فرماتے ہیں قرآن کریم ایک ایسا سفرہ ہے جو تمام افراد کے لئے پہن کیا گیا ہے جو بھی چاہیے اس سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے یہ کسی ایک خاص قوم یا قبیلے لے لئے نہیں ہے اس کی زبان بھی عام زبان ہے جس کو ہر کوئی اپنی معرفت کی بنا پر سمجھ سکتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی سورہ حمد کی تفسیر میں بھی اس نکتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں قرآن کریم ایسا دسترخوان ہے جس کو خداوند کریم نے تمام بشریت کی ہدایت کے لئے پہن کیا ہے جس سے ہر کوئی اپنی حاجت و ضرورت کے مطابق فائدہ لے سکتا ہے۔

رہبر انقلاب فرماتے ہیں قرآن کریم پروردگار کی رحمت کا مظہر ہے جس کے اندر تمام ایسے کمالات موجود ہیں جو انسان کوحقیقی اور معنوی  حقائق تک پہنچاتے ہیں جیسا کہ خود قرآن کریم میں اللہ رب العزت ارشاد فرماتا ہے قرآن ایک نور مبین ہے یہ نور انسانوں کو گمراہی اور ظلمت سے بچانے کے لئے نازل کیا گیا ہے۔

قرآن ایک نور ہے جس کو وہی محسوس کر سکتے ہیں جن کا دل شیطانی وسوسوں سے پاک ہو امام (رہ) فرماتے ہیں قرآن کریم کے اندر موجود احکام انسان کی کمیوں کو دور کرنے کے لئے ہیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں امام خمینی(رح) اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ کم کر دیتے تھے جس کی واحد وجہ قرآن کریم کی تلاوت تھی رمضان المبارک میں  آپ یر تین دن میں ایک بار پورے قرآن کی تلاوت کا شرف حاصل کر لیتے تھے۔

 

ای میل کریں