مجھے یاد ہے کہ جب ایک مرتبہ ایک شخص نے آکر امام خمینی (رح) سے کہا: امریکہ سے کچھ صحافی اور مختلف ٹی وی چینلز کے نمائندے آئے ہیں تا کہ وہ امام (رح)سے سیاسی بات چیت کریں اور یہ پروگرام ان کے ملک میں لائیو دکھایا جائے گا۔ اس نے کہا: اگر ایسا ہوجائے تو ہمارے لئے بہت مفید ثابت ہوگا کیونکہ ہم اس طرح سے بہت سے یورپین ممالک میں انقلاب اور اس سے متعلق نظریات کو پھیلانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
اتفاق سے اس دن جمعہ تھا، میں امام خمینی (رح) کے پاس آیا اور یہ بات عرض کی امام (رح) نے فرمایا: ابھی مستحبات اور غسل جمعہ کا وقت ہے ابھی انٹرویو کا ٹایم نہیں۔