امام خمینی(رح) کی زندگی کے کچھ اہم واقعات

امام خمینی(رح) کی زندگی کے کچھ اہم واقعات

امام خمینی(رح) کی زندگی کے کچھ اہم واقعات


امام خمینی(رح) کی زندگی کے کچھ اہم واقعات


امام خمینی(رح) اپنی پوری بابرکت زندگی میں ہمیشہ نظم و ضبط کا خاص خیال رکھتے تھے اس طرح کہ سب ان کے نظم و ضبط کو ان کی زندگی میں مشاہدہ کیا کرتے تھے کیوں کہ نظم و ضبط ہی ہے جس کے ذریعہ انسان اپنے خالق سے رابطہ برقرار کرتا ہے خود امام خمینی(رح) کے بقول جیسا کہ وہ خود فرمایا کرتے تھے: اگر ہم اپنی زندگی، چال و چلن اور دیگر امور میں نظم و ضبط سے کام لیں توہماری فکر بھی ہمارے نظم و ضبط کے تابع ہوجائے گی اور جب فکر میں نظم و ضبط آجائے اور انسان زندگی میں نظم اختیار کرلے تو یقیناً یہ نظم و ضبط خدائی ہوجاتا ہے ایسی صورت میں خطائیں کم ہوجاتی ہیں اور انسان اس مرحلہ پر پہنچ جاتا ہے کہ وہ اوامر الہی اور اس کی رضایت کے علاوہ کسی اور چیز کو مد نظر نہیں رکھتا۔ (مرضیہ حدیدہ چی دباغ، سرگذشتھای از زندگی امام خمینی(رح)، ج۴، ص۴۹)۔
خادمینِ حرم کا تعجب
انقلاب سے پہلے امام خمینی(رح) نجف اشرف میں کئی سالوں تک ہر رات ٹھیک ۳ بجے حضرت امیر المومنینؑ کے حرم مطہر میں تشریف لے جاتے تھے ان کی یہ عادت ہمیشہ باقی رہی۔ قابل ذکر ہے کہ رفت و آمد میں امام خمینی(رح) کا نظم و ضبط اس قدر دلچسپ تھا کہ حتی حرم کے خادمین بھی ان سے متأثر ہوجاتے تھے اور وہ امام خمینیؒ کے نظم و ضبط سے تعجب کرتےتھے کیونکہ وہ مشاہدہ کرتے تھے کہ امامؒ ہر رات ایک معین وقت پہ حرم میں داخل ہوتے اور اور ٹھیک آدھے گھنٹے کے بعد حرم سے نکل جاتے ہیں۔ ( حجۃ الاسلام ناصری، پا بہ پای آفتاب،باکمی تلخیص وتصرف، ج۴، ص۱۲۵)۔
تعلیم میں نظم و ضبط
دوسرے حوزات سے جب ہم امام خمینی(رح)کے درس کا موازنہ کرتے تو ہمیں معلوم ہوتا تھا کہ پورے حوزہ علمیہ میں ان کے درس سے بڑھ کرکسی کا درس منظم و مرتب نہیں تھا انہوں نے ساڑھے چار سال اصول فقہ کی تدریس کی اور اس مدت میں چھٹی کے ایام کے علاوہ صرف دو دن چھٹی کی لہذا کوئی بھی ان کی مانند منظم و مرتب نہیں تھا۔ (حجۃ الاسلام غیوری، پابہ پای آفتاب، ج۶، ص۹۵۔۹۶)۔
امام (رح) صبح ٹھیک ۸ بجے درس کا آغاز کیا کرتے تھے اور اگر کوئی راستے میں ان سے گفتگو کرتا تو امام(رح)راستہ چلتے چلتے اس کے سوالوں کاجواب دیا کرتے تھے تاکہ انہیں اپنے مقصد میں دیر نہ ہوجائے۔(حجۃ الاسلام مصطفی زمانی، سر گذشتھای از زندگی امام خمینی(رح) ج۵، ص۸۳)۔
درس میں جلد تشریف لایا کریں
ایک دن بعض طلاب اپنے معین وقت سے تھوڑی دیر سے درس میں حاضر ہوئے ، امام(رح) چونکہ اپنے کاموں میں نہایت منظم ومرتب رہتے تھے لہذاطلاب کے لئے درسِ عبرت کی غرض سے مذاق کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا: اگر تعلیم کے لئے آتے ہو تو معین وقت پر تشریف لایا کرو اور اگر مسجد کے ثواب کی خاطر آتے ہو تو دوسری جگہوں پہ بھی مسجدیں موجود ہیں۔ (حجۃ الاسلام ناصری، سر گزشتھای از زندگی امام خمینی(رح)، ج۴، ص۱۲۵)۔
پانچ کام ایک وقت میں
۱۳۶۸ ھ،ش میں فروردین کے مہینے میں تقریبا ً ۷ بجے حضرت امام خمینی(رح)نے مجھے کسی کام کی غرض سے بلایا جب میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا، حضرت امام(رح) ابھی نماز مغرب و عشا کی تعقیبات میں مصروف تھے: ۱۔ ان کے ہاتھ میں تسبیح تھی اور ذکر الہی میں مصروف تھے۔ ۲۔ ٹیلیویژن پر نظریں تھیں جس کی آواز بہت کم تھی ۔ ۳۔چت لیٹے ہوئے اور ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق آہستہ آہستہ کثرت میں بھی مصروف تھے۔ ۴۔ ریڈیو بھی سن رہے تھے۔ ۵۔ ان تمام امور کے علاوہ اپنے پوتے علی سے بھی پیار و ناز کررہے تھے۔ (حجۃ الاسلام رحیمیان، در سایہ آفتاب، ص۱۰۹۔ ۱۱۰)۔
منبع: راسخون

ای میل کریں